شہرقائد میں 24گھنٹوں میں دوسرا بڑا بریک ڈائون،متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

  شہرقائد کے نصف سے زائد علاقے بریک ڈائون کی وجہ سے تاریکی میں ڈوب گئےشخصیات ویب ڈیسک 

شہرقائد میں 24 گھنٹوں میں دوسرے بڑے  بریک ڈائون سے متعدد علاقے متاثر ہوگئے۔کے الیکٹرک بریک ڈائون کو ہوا نمی کی کمی کو قرار دے دیا۔جس کے باعث نیشنل گرڈ میں تکنیکی امورمتاثر ہوئے گئے۔خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں نیپرا نے کراچی میں جاری بجلی کے بحران کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا تھا اور ساتھ ہی حکومت سے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے گیس کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔کراچی میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ بجلی منقطع ہونے کا سلسلہ پیر کی شب سے شروع ہوا جو تقریباً 24 گھنٹے تک جاری رہا۔دوسری جانب کے الیکڑک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے اور ایئرپورٹ سمیت لیاری،جناح اورسول جیسے اہم اسپتالوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی تاہم درجہ حرارت میں اضافے اور لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بہت بری طرح متاثر ہوئے۔بڑے بریک ڈاؤن کے بعد کے الیکٹرک کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ہوا میں نمی کے اضافے کی وجہ ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہوئی جسے بحال کرنے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے۔کے الیکڑک کی جانب کہا گیا کہ متبادل سرکٹ سے شہرمیں بجلی فراہم کی جارہی ہے اورمتاثرہ مقامات پربجلی کے تعطل کو جلد بحال کردیا جائے گا۔

شہرقائد میں 24 گھنٹوں میں دوسرا بڑا  بریک ڈائون نصف شہر متاثر، بریک ڈائون و ہوا میں نمی کی کمی سے ہوا، کے الیکٹرک نیشنل گرڈ میں تکنیکی امور بھی متاثر
شہرقائد میں 24 گھنٹوں میں دوسرے بڑے  بریک ڈائون سے متعدد علاقے متاثر ہوگئے۔کے الیکٹرک نے بریک ڈائون کو ہوا میں نمی کی کمی کو قرار دے دیا جس کے باعث نیشنل گرڈ میں تکنیکی امورمتاثر ہوئے۔ خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں نیپرا نے کراچی میں جاری بجلی کے بحران کا ذمہ دار کے-الیکٹرک کو قرار دیا تھا اور ساتھ ہی حکومت سے لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے گیس کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.