غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری،پی ٹی آئی کو برتری حاصل

تحریک انصاف102، پاکستان مسلم لیگ ن 62، پیپلز پارٹی 33، جی ڈی اے نشستوں پر آگے

شخصیات ویب ڈیسک

عام انتخابات میں پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق اہم حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی کی 270 نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے بعد پاکستان تحریک انصاف102 نشستوں، پاکستان مسلم لیگ ن 62، پیپلز پارٹی 33، آزاد امیدوار 25، ایم ایم اے 10، جی ڈی اے 8، بی این پی 5، ایم کیو ایم 5، ق لیگ 3، اے این پی 2 نشستوں پر برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 156ملتان تھری سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی 93 ہزار 500 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے عامر سعید انصاری 74ہزار 624ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.