وزیرِ اعظم پاکستان کا انتخاب آج ہوگا

قومی اسمبلی کا اجلاس تین بجے طلب،شہباز شریف کو پارٹی میں فاورڈ بلاک کا سامنا

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،نئے پاکستان کے مشن کا پہلا قدم چند گھنٹوں کی دوری پر رہ گیا، ملک کا اگلا وزیرِ اعظم کون ہوگا؟ اس کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سیاست کی سب سے اہم اننگز میں شہباز شریف کے مد مقابل ہیں،جو موروثی سیاست کی وجہ سے اس نازک موقع پرپارٹی میں فارورڈ بلاک کا سامنا کر رہے ہیں۔آج قومی اسمبلی کا اجلاس ساڑھے تین بجے شروع ہوگا، اجلاس کا اہم ایجنڈا پانچ سالہ جمہوری مدت کے لیے پاکستان کے اگلے وزیرِ اعظم کا انتخاب ہوگا۔کپتان کے دس ارکان تجویز کنندہ اور تائید کنندہ بنے ہیں، دوسری طرف لیگی صدر کے نام پر اپوزیشن کا اتحاد پارہ پارہ ہو چکا ہے، پیپلزپارٹی نے شہباز شریف کیلئے تجویز یا تائید کنندہ بننا پسند نہ کیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.