پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا رنگا رنگ میلہ سج گیا

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز دبئی میں ہوگیا،پہلامیچ دبئی میں پونے گیارہ بجے شروع ہوگا۔چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کے لیے بے تاب شائقین کرکٹ کا انتظارختم

افتتاحی تقریب میں جنون گروپ نے جنون کے سُر بکھیرے، آئمہ بیگ نے دلوں کے تار چھیڑے جب کہ فواد خان نے ایونٹ کا ٹائٹل سانگ گا کر رنگ جمایا

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز دبئی میں ہوگیا، پہلا میچ دبئی میں پونے گیارہ بجے شروع ہوگا۔چھکے، چوکے اور وکٹیں گرتے دیکھنے کے لیے بے تاب شائقین کرکٹ کا انتظارختم ہوا، پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگیا۔پی ایس ایل سیزن فور کی افتتاحی تقریب میں جنون گروپ نے جنون کے سُر بکھیرے، آئمہ بیگ نے دلوں کے تار چھیڑے جب کہ فواد خان نے ایونٹ کا ٹائٹل سانگ گا کر رنگ جمایا۔
ٹورنامنٹ کا پہلا میچ لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کئی تبدیلیوں کے ساتھ جیت کا عزم لیے میدان میں اتریں گی، اسلام آباد یونائیٹڈ کئی بڑے نام گنوا چکی، اب فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی اور شاداب خان پر انحصار ہوگا۔واضح رہے کہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں 26 میچز جب کہ فائنل سمیت 5 میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور 3 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.