سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پرجسٹس شوکت عزیز صدیقی برطرف

 

سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پرجسٹس شوکت عزیز صدیقی برطرف

سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پرصدر پاکستان نے حساس اداروں پر مداخلت کاالزام لگانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی

خصیات ویب ڈیسک

سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پرصدر پاکستان نے حساس اداروں پر مداخلت کا الزام لگانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیق کو عہدے سے ہٹا دیا وزارت قانون نے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کوسپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئرترین جج جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش ارسال کی گئی تھی جس کی صدر مملکت نے منظوری دیدی، صدرمملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے جسٹس شوکت عزیزصدیقی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئرجج جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے رواں سال 21 جولائی کو راولپنڈی بار میں خطاب کے دوران حساس اداروں پر عدالتی کام میں مداخلت کا الزام عائد کیا تھا۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے اس بیان پر از خود کارروائی کی تھی، اس حوالے سے ان کے خلاف ریفرنس بنایا گیا تھا جس میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے بھی جواب جمع کرایا گیا جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی ان کے بیان کا ریکارڈ طلب کیاتھا۔

 

Facebook Comments

POST A COMMENT.