پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا ہم اسے کچھ نہ دے سکے،صدرمملکت عارف علوی

پاکستان کے صدر ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ معاشی عدم استحکام بڑا مسئلہ ہے،وعدے پورے کریں گے، امیراورغریب کے بچوں کے لیے یکساں تعلیم ریاست کی ذمے داری ہے

 پاکستان کے معاشی حب کراچی کے مسائل حل کریں‌گے، صدر پاکستان عارف علوی

پاکستان کے معاشی حب کراچی کے مسائل حل کریں‌گے، صدر پاکستان عارف علوی

کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے جو سندھ کو95 اورقومی معیشت کا 65 فیصدریونیو دیتا ہے،شہرکے مسائل حل کرنے کے لیے خود متحرک ہوں، تقریب وکانفرنس سے خطاب
کراچی،صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا لیکن ہم اسے کچھ نہ دے سکے،معاشی عدم استحکام ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،کراچی سندھ ریونیو بورڈ کو 95 فیصد اورقومی معیشت میں 65 فیصد ٹیکس دیتا ہے جبکہ دیہی سندھ سے سندھ ریونیو بورڈ کو صرف 5 فیصد ٹیکس ملتا ہے، حکومتی پالیسیوں اوراقدامات سے معاشی بہتری کی امید ہے،انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کیا جائیگا،کراچی کے مسائل کے حل کیلئے متحرک ہوں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی چیمبرآف کامرس میں تقریب اوربین الاقوامی کانفرنس ” A World of Tomorrow Re-Imagined ” سے خطاب کرتے ہوئے کیا،صدرمملکت نے کہا کہ میرا عہدہ صدارت منزل نہیں،میری منزل خوبصورت پاکستان ہے،

 صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی اپنی اہلیہ کے ہمراہ بغیرپروٹوکول عوامی انداز میں خریداری سے لطف اندوز ہورہے ہیں


صدر پاکستان ڈاکٹرعارف علوی اپنی اہلیہ کے ہمراہ بغیرپروٹوکول عوامی انداز میں خریداری سے لطف اندوز ہورہے ہیں

معاشی عدم استحکام ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،کراچی قومی معیشت میں 65 فیصد ٹیکس دیتا ہے،ایکسپورٹ میں اضافے کے بغیرمعاشی استحکام ممکن نہیں،حکومتی پالیسیوں اوراقدامات سے معاشی بہتری کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیمی نظام کوبہتربنانا اولین ترجیح ہے،تعلیم کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے،تعلیم میں ترقی کیلئے سب کواپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی،ٹیکنالوجی اورانٹرنیٹ کا استعمال ترقی کیلئے بہت اہم ہے،ریاست کی ذمہ داری ہے کہ امیراورغریب کے بچوں کیلئے تعلیم یکساں ہو،تعلیم کے یکساں نظام سے ملک کی تیزرفتارترقی ممکن ہے،ہمارا ہدف قوم کو بہترپاکستان دیکرجانا ہے،پاکستان نے ہمیں بہت کچھ دیا لیکن ہم ملک کو کچھ نہ دے سکے،انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے جو وعدے کیے تھے انہیں پورا کیا جائیگا،کراچی کے مسائل کے حل کیلئے میں خود متحرک ہوں،وفاق لیاری ایکسپریس وے کو بھی اون کریگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.