کراچی پولیس کے ساہ لباس اہل کار موبائل میں گھروں میں لوٹ مار کرنے لگے

کراچی پولیس کے ساہ لباس اہل کار موبائل میں گھروں میں لوٹ مار کرنے لگے
کراچی پولیس موبائل میں سادہ لباس اہلکاروں نے ڈیری فارمر کے گھرسے 23لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے
اسلحہ کی موجودگی کا الزام لگار کربیٹے کو لے جانے کی کوشش، 15 موبائل آنے سے قبل فرار، سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آنے کے بعد اہلکاروں نے 23 لاکھ روپے واپس کردیے
شخصیات ویب نیوز
رپورٹ:سید ماجدعلی
پولیس موبائل میں سادہ لباس اہلکار گھروں کو لوٹنے لگے،نجی ٹی وی کے مطابق نامعلوم سادہ لباس اہل کار پولیس موبائل میں مختلف علاقوں میں گھوم پھر کر گھر والوں کو لوٹ لیتے ہیں، گزشتہ روز بھی اہل کاروں نے ایک ڈیری فارمر کے گھر سے 23 لاکھ روپے لوٹنے کی کوشش کی لیکن اہل کار مشکل میں پڑ گئے، اور ان کی ‘واردات’ ناکام ہو گئی۔واقعے کا مقدمہ سکھن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، سی سی ٹی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، جس میں پولیس موبائل اور ایک آلٹو گاڑی کو علاقے میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔مدعی کا کہنا تھا کہ پولیس موبائل میں سادہ لباس اہل کار آئے اور گھر کی تلاشی لینے لگے، تلاشی کے دوران اہل کاروں نے گھر سے 23 لاکھ روپے لوٹے۔ پولیس اہل کاروں نے میرے بیٹے کو بھی ساتھ لے جانے کی کوشش کی تو ہم نے شور شرابہ کیا جس پر لوگ اکٹھے ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق ہجوم جمع ہونے پر مبینہ اہل کاروں کی جان پر بن آئی، عوام کے ہاتھوں پکڑے جانے پر اہل کاروں نے اسلحہ موجودگی کا الزام لگایا، تاہم بھیڑ کے سامنے اہل کاروں نے ہار مان کر لوٹے ہوئے 23 لاکھ واپس کر دیے۔دریں اثنا، لوٹ مار کرنے والے اہل کار 15 موبائل آنے سے قبل ہی فرار ہو گئے۔ خیال رہے کہ پولیس موبائل کے ساتھ سادہ لباس اہل کار پہلے بھی اس طرح کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.