سعودی عرب بتدریج روشن خیالی کی طرف گامزن یاض ، جدہ کے بعد دمام میں پہلے سینما کا افتتاح

سعودی عرب میڈیا جنرل اتھارٹی کے اعلیٰ عہدیدار  پہلے سینما کے افتتاح کے موقع پر موجود تھے، سینما ویسٹ ایونیو مال میں قائم کیا گی 
سعودی عرب کے وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو صحت مند تفریح کے بہترین اور اعلیٰ مواقع فراہم کرنے کے لیے سینما قائم کیا گیا جس کا کافی عرصہ سے لوگوں کا مطالبہ تھا ، اعلیٰ میڈیااتھارٹی
سعودی عرب میں پہلا سینما ریاض شہر کے کنگڈم ٹاور میں کھولا گیا تھا جس کا افتتاح شہزادہ ولید بن طلال نے کیا تھا۔ جدہ میں بھی وی او ایکس سنیما کا افتتاح آ لائن بیجانی کے چیف ا یگزیکٹو آفیسر الفطیما نے کیا تھا ،پہلا سینما ریڈ سی مال کمپلیکس جدہ میں کھولا گیا ، افتاحی تقریب میں خواتین سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سعودی عرب کے شہری خوشی سے نہال تھے
2020 تک سعودی عرب میں پانچ سنیما گھر قائم کرنے کے منصوبے کااعلان کیا گیا ۔ اندازہ ہے کہ ایک برس میں 3.5 کروڑ افراد سینما سے لطف اندوز ہوں گے

شخصیت ویب نیوز : سلیم آذر

دمام میں پہلے سینما کے افتتاح کے بعد سعودی خاتون تماشائی سینما ہال میں فلم دیکھتے ہوئے سیلفی بنارہی ہے

دمام میں پہلے سینما کے افتتاح کے بعد سعودی خاتون تماشائی سینما ہال میں فلم دیکھتے ہوئے سیلفی بنارہی ہے

سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے علاقے دمام میں قائم اس سینما کو مشرق وسطیٰ کا سب سے اعلیٰ سینما کہا جا رہا ہے جس میں آرام دہ نشستیں لگائی گئی ہیں۔ شائقین کی سہولت کے لیے ریستوران کی سہولت بھی موجودہے۔ ویٹرز کی خدمات بھی مہیا کی گئی ہے۔
ریاض کے بعد جدہ شہر میں دوسرا سینما 29 جنوری 2019 کو کھولا گیا جو واکس کمپنی کی جانب سے ریڈ سی مال میں قائم ہے۔ سینما انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں سینما کے میدان میں کافی پوٹینشل ہے۔ اندازہ ہے کہ ایک برس میں 3.5 کروڑ افراد سینما سے لطف اندوز ہوں گے۔
واضح رہے مملکت میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف شہروں میں سینما گھروں کا قیام اور تفریحی کمیٹی کے تحت سمر فیسٹول کا انعقاد جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جدہ کے ریڈ سٹی مال میں وی او ایکس سنیما قائم کیا گیا تھا جس میں 12 اسکرینیں نصب کی گئیں جبکہ الاندلس میں 27، اسٹار ایونیو میں 9 اسکرینیں لگائیں جائیں گی، رواں سال کے آخر تک تین سنیما گھروں کا افتتاح کیا جائے گا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ برس ابحرل مال میں 11 اسکرینوں اور المسرة مال میں 6 اسکرین والے سنیما گھر قائم کیے جائیں گے۔
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سنیما کا افتتاح مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے ہوا، وی او ایکس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے اعلان کیا کہ ان کے گروپ نے آئندہ پانچ برسوں میں ملک بھر میں سنیما گھر قائم کرنے کے لیے 5 ارب 33 کروڑ ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔

سعودی عرب روشن خیالی سعودی خواتین کو آزادی اور جدیدیت کی طرف گامزن

دمام میں قائم پہلے سینما میں سعودی مرد وخواتین فلم دیھ رہے ہیں اس سیمما کو مشرق وسطیٰ کا سب سے اعلیٰ سینما کہا جا رہا ہے جس میں آرام دہ نشستیں لگائی گئی ہیں۔ شائقین کی سہولت کے لیے ریستوران کی سہولت بھی موجودہے۔ ویٹرز کی خدمات بھی مہیا کی گئی ہے

دمام میں قائم پہلے سینما میں سعودی مرد وخواتین فلم دیھ رہے ہیں اس سیمما کو مشرق وسطیٰ کا سب سے اعلیٰ سینما کہا جا رہا ہے جس میں آرام دہ نشستیں لگائی گئی ہیں۔ شائقین کی سہولت کے لیے ریستوران کی سہولت بھی موجودہے۔ ویٹرز کی خدمات بھی مہیا کی گئی ہے

یاد رہے کہ سعودی حکومت وژن 2030 کے تحت مسلسل روشن خیالی کی طرف گامزن ہے، اس ضمن میں خواتین کو نہ صرف خود مختار بنایا جارہا ہے بلکہ انہیں ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ایک سال قبل خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تھی جس کے بعد بڑی تعداد میں خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوایا۔
گزشتہ برس 5 اکتوبر میں سعودی حکومت نے روشن خیالی میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر میوزک کنسرٹ نشر کیا تھا جبکہ دسمبر 2018 میں پہلی بار سعودی عرب میں میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق آئندہ برس ابحرل مال میں 11 اسکرینوں اور المسرة مال میں 6 اسکرین والے سنیما گھر قائم کیے جائیں گے

وی او ایکس سنیما کے افتتاح میں خواتین سمیت شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی

سعودی عرب کے شہر جدہ میں پہلے سینیما گھر کا افتتاح ہوگیا۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق وی او ایکس سنیما کا افتتاح آ لائن بیجانی کے چیف ا یگزیکٹو آفیسر الفطیما نے 28 جنوری بروز پیر کیا، اس موقع پر خواتین سمیت شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ سعودی عرب کے شہری خوشی سے نہال ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق جدہ میں 2020 تک پانچ سنیما گھر کھولے جائیں گے، جن میں سے پہلا ریڈ سی مال کمپلیکس میں کھولا گیا جبکہ الاندلس مالک، اسٹار ایونیو، ابحر مال اور المسرة مال میں چار سنیما گھر کھولے جائیں گے۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت وڑن 2030 کے تحت مسلسل روشن خیالی کی طرف گامزن ہے، اس ضمن میں خواتین کو نہ صرف خود مختار بنایا جارہا ہے بلکہ انہیں ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی یاد رہے سعودی فرماں رواں شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ایک سال قبل خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دی تھی جس کے بعد بڑی تعداد میں خواتین نے ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوایا۔
گزشتہ برس 5 اکتوبر میں سعودی حکومت نے روشن خیالی میں ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری چینل پر میوزک کنسرٹ نشر کیا تھا جبکہ دسمبر 2018 میں پہلی بار سعودی عرب میں میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔
مملکت میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف شہروں میں سینما گھروں کا قیام اور تفریحی کمیٹی کے تحت سمر فیسٹول کا انعقاد جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.