لیری کنگ ، امریکا کے ریڈیو اور ٹی وی کے لیجنڈری ہوسٹ 87 سال کی عمر میں چل بسے

لیری کنگ ، امریکا کے عالمی شہرت یافتہ ٹی وی اینکر پرسن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی

طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا گی، وہ کورونا کے باعث لاس اینجلس کے اسپتال میں زیرعلاج تھے

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر
ہفتہ 9جمادی الثانی 1442ھ 23جنوری 2021

Saleem Aazar  Chief Editor Shakhsiyaat News Director-STV

Saleem Aazar
Chief Editor Shakhsiyaat News Director-STV

امریکا کے ٹی وی اینکر پرسن، ریڈیو اور ٹی وی کے لیجنڈری ہوسٹ لیری کنگ 87 سال کی عمر میں چل بسے عالمی شہرت یافتہ اینکر پرسن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی ،طبیعت بگڑنے پر انھیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ وہ کورونا کے باعث لاس اینجلس کے اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ پہلے سے پھیپھڑوں کے کینسر، ذیابیطس سمیت دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے۔
لوگوں کے اندر جھانک کر انھیں بولنے مجبور کردینے والے اینکر پرسن نے 1950 میں ریڈیو انٹرویوز سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
1978 میں شروع ہونے والے لیری کنگ شو نے انھیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
3جون 1985 میں انھوں نے   سی این این پر لیری کنگ لائیو کے نام سے شو شروع کیا جو 25 سال 16دسمبر 2010 تک جاری رہا۔ اس شو میں انھوں نے اپنے سیاسی گر اور حسن مزاح کا جادو جگایا۔

 شادیوں کے بادشاہ لیری کنگ  اپنی ساتویں بیوی شان کے ساتھ، اسے آٹھویں طلاق ہوئی ، لیری نے 7 عورتوں سے آٹھ شادیاں کیں، ساتویں بیوی شان کو عدالت میں مقدمے کے باعث لیری نے شماہانہ 33 ہزار ڈالر ادا کرنا منظور کیا ، لیری کنگ کے پانچ بچے ہیں جن میں سے دو شان سے ہوئے ہیں

شادیوں کے بادشاہ لیری کنگ اپنی ساتویں بیوی شان کے ساتھ، اسے آٹھویں طلاق ہوئی ، لیری نے 7 عورتوں سے آٹھ شادیاں کیں، ساتویں بیوی شان کو عدالت میں مقدمے کے باعث لیری نے شماہانہ 33 ہزار ڈالر ادا کرنا منظور کیا ، لیری کنگ کے پانچ بچے ہیں جن میں سے دو شان سے ہوئے ہیں

امریکی ٹیلی وژن سی این این کے پروگرام لیری کنگ شو میں چالیس ہزار لوگوں کے انٹرویوز کیے گئے۔ جن میں امریکی صدور بھی شامل ہیں۔
 وہ واحد ٹی وی اینکر پرسن ہیں جن کے پاس 25 سال تک ٹی وی ٹاک شوز کرنے کا اعزاز ہے۔ لیری کنگ شو ایک ہی میزبان اور ایک ہی وقت میں نشر کیے جانے والے پروگرام کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جا چکا ہے۔
امریکی ٹیلی وژن سی این این پر پیش کیا جانے والے  شو کا دورانیہ روزانہ 60منٹ تھا اور اس کی کل 6120 اقساط پیش کی گئیں۔
جون 2010 میں پروگرام کے میزبان نے خزاں تک اس پروگرام کو بند کرنے کا اعلان کیا۔ بدھ 16 دسمبر 2010 کو اس شو کا آخری پروگرام ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد یہ شو بند کر دیا گیا۔

لیری کنگ وہ واحد ٹی وی اینکر پرسن ہیں جن کے پاس 25 سال تک ٹی وی ٹاک شوز کرنے کا اعزاز ہے۔ لیری کنگ لا ئیو ایک ہی میزبان اور ایک ہی وقت میں نشر کیے جانے والے پروگرام کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جا چکا ہے

لیری کنگ وہ واحد ٹی وی اینکر پرسن ہیں جن کے پاس 25 سال تک ٹی وی ٹاک شوز کرنے کا اعزاز ہے۔ لیری کنگ لا ئیو ایک ہی میزبان اور ایک ہی وقت میں نشر کیے جانے والے پروگرام کے طور پر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جا چکا ہے

انھیں ایمی، 10 کیبل اے سی ای اور 2 پی بوڈیز ایوارڈز سے نوازا گیا۔ کنگ شادیوں کے بادشاہ تھے، انھوں نے 7 خواتین سے 8 مرتبہ شادی کی۔ شان لیری کنگ کی ساتویں بیوی ہے اور گزشتہ برسوں کے دوران لیری کی یہ آٹھویں طلاق تھی۔ لیری کنگ کے پانچ بچے ہیں ، جن میں سے دو بچے شان سے ہوئے ہیں ۔ شان سے طلاق کے بعد عدالت میں مقدمے کے نتیجے میں  انھیں اپنی ساتویں بیوی شان کو ماہانہ 33 ہزار ڈالر ادا کرنا پڑے ۔

 لیری کنگ کو ایمی، 10 کیبل اے سی ای اور 2 پی بوڈیز ایوارڈز سے نوازا گیا

 انھیں ایمی، 10 کیبل اے سی ای اور 2 پی بوڈیز ایوارڈز سے نوازا گیا

Facebook Comments

POST A COMMENT.