مرزا عاصی اختر کا کورونا میں سہاگ رات منانے کا شگفتہ اظہار

مرزا عاصی اختر کے شگفتہ قطعہ نےآن لائن سہاگ رات منانے کی نئی راہ کھول دی

انوکھی سہاگ رات منا کر مرزا عاصی اختر کا گنیز بک آف ورلڈ یکارڈ میں نام لکھوانے کا دعویٰ،

مرزا عاصی اختر کے شگفتہ قطعہ ” کورونا میں سہاگ رات ” پر سلیم آذرکا پر مزاح جواب

ڈاکٹر جاوید منظر،خورشید عالم ،ڈاکٹر کامل،جی ایم وامق،جاوید اقبال،سلیم خان فخری،ساجدہ سلطانہ، وقار زیدی مشرف مظہر کائونسلر، مظہرہانی، سرور جعفری، محبوب خان و دیگر فیس بک فرینڈ دلچسپ تبصرہ

شخصیات ویب نیوز

تحریر : سلیم آذر

میرے دوست ہیں، مرزا عاصی اختر، مزاحیہ شاعری کرتے اور نمکین غزلیں کہتے ہیں۔ لوگوں کا خیال ہے کہ ان کے کلام میں نمک زیادہ ہوتا ہے اسی لیے یہ واحد شاعر ہیں جن سے ان کے دوست وفا دار رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شاید نمک والے محاورے کا خوف ہوگا۔ خیر تو مرزا صاحب نے دنیا میں پھیلی کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے نہایت خوب صورت اور شگفتہ قطہ لکھا ، ملاحظہ فرمائیں

کرونا میں سہاگ رات
مَل مَل کے دونوں دھوتے رہے ہاتھ رات بھر
مت پوچھ ہم نے کیسے بتالی سہاگ رات
ہم نے گنیز بک میں بھی لکھوالیا ہے نام
چھ فٹ کے فاصلے سے منالی سہاگ رات

مرزا عاصی اختر کے اس قطعہ کو پڑ ھ کر میں تو جھوم جھوم اٹھا پھر مجھے کراچی پریس کلب میں مرزا صاحب کے اعزاز میں ہونے والے پروگرام میں ان کے لیے ایک مقرر کا کہا ہوا جملہ یاد آگیا، مقرر نے کہا تھا ” جب تک دنیا ہے عاصی تو رہیں گے ” اور جب تک عاصی (مرزا عاصی اختر( رہیں گے تو ایسی خوشیاں اور شگوفے تو پھیلاتے رہیں گے
تو جناب اس بار مرزا صاحب نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جس طرح نام لکھوانے کی جسارت کی ہے وہ مرزا صاحب جیسے شاعر ہی کا کمال ہوسکتا ہے ۔ واہ واہ کیا کہنے کہ سہاگ رات چھ فٹ کے فاصلے سے منا ڈالی گویا آدمی کے قد سے بڑا فاصلہ رکھا بلکہ میں تو سمجھتا ہوں کہ مرزا صاحب کو معاشیات کا بھی کوئی اعلیٰ اعزاز ملنا چاہیے کیونکہ چھ فٹ کے فاصلے سے سہاگ رات منا کر انھوں نے آن لائن سہاگ رات منانے کی راہ بھی کھول دی ہے ۔


مرزا عاصی اختر  کے شگفتہ قطعہ نےآن لائن سہاگ رات منانے کی  نئی راہ کھول دی، انوکھی سہاگ رات  منا کر گنیز بک آف ورلڈ یکارڈ میں نام لکھوانے کا دعویٰ، فیس بک فرینڈز کا پہلی بار  ویب نیوز شخصیات ڈاٹ کام مین تعارف
مرزا عاصی اختر کے شگفتہ قطعہ نےآن لائن سہاگ رات منانے کی نئی راہ کھول دی، انوکھی سہاگ رات منا کر گنیز بک آف ورلڈ یکارڈ میں نام لکھوانے کا دعویٰ، فیس بک فرینڈز کا پہلی بار ویب نیوز شخصیات ڈاٹ کام مین تعارف

اس مضمون پر تبصرہ
مرزا عاصی اختر نے سلیم آذر کا شکریہ ادا کیا۔ بچل لغاری بولے کہ انٹرنیٹ کے ذریعے سات سمندر پار کے فاصلے پر سہاگ رات منائی جاسکتی ہے
ساجدہ سلطانہ نے منفرد انداز میں اس شگفتہ قطعے اور تبصرے کو سراہا۔ انھوں نے تالیاں بجا کر شاباشی دیتی ایک تصویر کے ذریعے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قطعہ تو لاجواب ہے ہی اس پر (سلیم آذر کا) تبصرہ بھی بہت ہی خوب ہے، سلیم آذر نے ساجدہ سلطانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ساجدہ آپ کے سراہنے کا انداز بہت منفرد اور بہت خوب صوررت ہے ڈاکٹر جاوید منظر مرزا عاصی اختر کے قطعے پر بھرپور تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ
بہترین اور لا جواب انداز کی شاعری ہے، طنز و مزاح کو ایک منفرد اسلوب دینے والے شاعر محترم مرزا عاصی اختر اکبر الہ آبادی سے دلاور فگار تک اس طور سے معاشرے کے اہم اور دنیا کے اہم ترین موضوع کو یوں کوئ بھی چار مصروں میں نہیں ڈھال سکا یہ مزاح اور طنز کے حوالے سے اردو ادب کے بہترین اور اہم شاعر ہیں
سلیم آذر نے ڈاکٹر جاوید منظرکا بہت شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جناب جاوید منظر خود بہت بڑے شاعر اور علم و ادب کی قد آور شخصیت ہیں ان سے زیادہ کس کی رائے معتبر ہوگی سلیم آذر نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ مرزا عاصی اختر کے لیے ڈاکٹرجاوید منظر کی رائے اس قطعے کے حوالے سے سب پر بھاری ہوگی۔
سلیم خان فخری نے قطعے اور تبصرے کو خوب سراہا۔ غنی الرحمٰن، سرور جعفری، سجاد ہاشمی ندیم انصاری، محبوب خان اور سید شائق نے بھی مزاح کو سراہا۔ وقار زیدی اور مظہر ہانی نے بھی شگفتہ قطعے اور مزاحیہ مضمون کی تعریف کی جبکہ مشرف مظہر کائونسلر نے کورونا میں سہاگ رات منانے کے انداز کی وڈیو کے ذریعے عاصی اختر اور سلیم آذر کی تعریف کی ۔ محرب پور کے دانشور جی ایم وامق نے سلیم آذر اور عاصی اختر کو سراہا اور کہا کہ بہت اعلیٰ مزاح تخلیق کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ مشرف مظہر کے انداز پذیرائی کو بھی انھوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ زبردست عکاسی کی گئی ہےـ بہت خوب صورت انداز ہے جس کا جواب نہیں
، طاہرہ سلیم سوز نے ہنستے ہوئے قطعے اور مضمون کی تعریف کی اور کہا کہ بہت زبردست مزاح ہے،

Facebook Comments

POST A COMMENT.