نواز شریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ ، وہ اب کبھی وطن واپس نہیں آئیں گے، دعویٰ

نواز شریف کی برطانیہ میں سیاسی پناہ ، وہ اب کبھی وطن واپس نہیں آئیں گے، دعویٰ
نواز شریف کی واپسی کی امید رکھنے والے اپنی رائے بدل لیں، سابق وزیراعظم کی واپسی کی گنجائش نہیں نواز شریف نے اپنی سیاست دفن کردی‌اور وطن واپسی کے دروازے خود بند کردیے

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

Saleem Aazar Chief Editor Shakhsiyaat.com

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اب برطانیہ میں سیاسی پناہ لیں گے
نجی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اے پی سی کی تقریر کے بعد نواز شریف برطانیہ میں سیاسی پناہ لے لیں گے۔ نواز شریف نے اپنی سیاست خود دفن کردی ہے، برطانیہ میں سیاسی پناہ لیں گے، اب کبھی وطن واپس نہیں آئیں گے
نواز شریف کی واپسی کی امید رکھنے والے اپنی رائے بدل لیں، سابق وزیراعظم کی واپسی کی گنجائش نہیں بچی۔ انھوں نے اپنی وطن واپسی کے دروازے خود بند کردیے
وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کی امید رکھنے والے اپنی رائے بدل لیں، سابق وزیراعظم کی واپسی کی گنجائش نہیں بچی۔
نواز شریف نے اپنی وطن واپسی کے دروازے خود بند کردیے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف نے اپنی سیاست کو خود ہی دفن کردیا ہے۔
وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ چوروں کی مجلس کے شرکا اور اداروں کو باہر جاکر ٹارگٹ کرنے والے ملاقات کے لیے وقت بھی مانگتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جو چوروں کی مجلس ہوئی ہے اس کے بعد جشن صرف بھارت میں منایا جارہا ہے، جبکہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا ہے۔
مراد سعید نے کہا کہ سیلاب، زلزلہ یا کورونا ہو تو اس پر فوج کی مدد لی جاتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو متنازع نہ بنایا جائے، یہ لوگ ملاقاتوں کے لیے وقت مانگتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارا اپوزیشن کو ایک واضح پیغام تھا کہ اپنی سیاست خود کریں فوج کو نہ گھسیٹیں، یہ ملاقاتوں کے خواہشمند ہوتے ہیں اور اداروں کو متنازع بھی بناتے ہیں۔
مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے اپوزیشن پر واضح کردیا کہ تمام امور پر بات ہوسکتی ہے لیکن این آر او نہیں ملے گا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں ہونے والی تقاریر پر سب سے زیادہ شادیانے انڈیا میں بج رہے ہیں۔

نواز شریف کی واپسی کی امید رکھنے والے اپنی رائے بدل لیں، سابق وزیراعظم کی واپسی کی گنجائش نہیں شیخ رشید کا دعویٰ

نواز شریف کی واپسی کی امید رکھنے والے اپنی رائے بدل لیں، سابق وزیراعظم کی واپسی کی گنجائش نہیں شیخ رشید کا دعویٰ

پیر کو اسلام آباد میں وفاقی وزرا شبلی فراز، اسد عمر اور فواد چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا حزب اختلاف کی جانب سے ہر اس ادارے کو نشانہ بنایا گیا جس سے وہ خائف ہیں۔ اپوزیشن کی مراد اور منزل یہی ہے کہ نیب کو لپیٹ دیا جائے۔
انہوں نے اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کو تضادات کا مجموعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے مایوسی کا پیغام ملا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نواز شریف نے انتخابات کے عمل کو مشکوک بنانے کی کوشش کی تاہم تاریخ اور حقائق کچھ اور بتاتے ہیں۔
نواز شریف تین بار وزیر اعظم بنے اور وہ انتخابات ان کی نظر میں درست تھے۔ ’جب وہ الیکشن جیتے تو انتخابات ٹھیک تھے اور جب ہار گئے تو وہ غلط، شاید انہیں شفاف الیکشن کی عادت نہیں۔‘
نواز شریف شفاف انتخابات کے نتیجے میں ان کی حکومت نہ بن سکنے پر سیخ پا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے کہ چیزیں اس کی مرضی کے مطابق ہوں تو ٹھیک ورنہ غلط، اگر عدالت ان کے حق میں فیصلہ دے تو ٹھیک، خلاف دے تو وہ ٹھیک نہیں ہے۔
شبلی فراز نے کہاکہ نواز شریف چیزوں کو متنازع بنا کر ملک کی خدمت کر رہے ہیں اور نہ ہی جمہوریت کی۔ نوازشریف عوام کو بیوقوف نہیں سمجھیں
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے نواز شریف کی صحت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’وہ کسی طور فواد چوہدری سے کم صحت مند نہیں لگ رہے تھے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی تقریر پر سب سے زیادہ خوشی انڈیا میں محسوس کی گئی۔
انڈین میڈیا میں ایسی خبریں شائع ہوئیں ’نواز شریف فوج پر حملے کے ساتھ سیاست میں واپس آ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کی میزبانی میں منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں پہلی بار سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی اور تقاریر کی تھیں۔
اے پی سی میں حکومت کے خلاف ’پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ‘ کے نام سے اتحاد قائم کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے جونیجو کی کمر میں چھرا گھونپا اور پھر خود آکر حکومت بنائی۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے بھائی شہباز شریف کی سیاسی کشتی میں پتھر پھینکے ہیں، اپوزیشن دھرنا نہیں دے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کا ٹوئٹر ایک سال بند رہا، انہیں توقع تھی کہ شاید صاحبزادی کو لندن جان کی اجازت مل جائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.