وبا کووڈ 19روکنے کے لیے مریضوں کو گولی مارنے کا حکم، وائرس کی دوسری لہر خطرناک

 وبا کووڈ 19 روکنے کے لیے نافذ ہیلتھ ایمرجنسی کو مزید سخت ، سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے اقدامات، اجتماعات پر پھر پابندی عائد

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر
ہفتہ12ستمبر 2020

وبا کووڈ 19روکنے کے لیے اقدامات تیز کردیے گئے ہیں ، ملک میں نافذہیلتھ ایمرجنسی کو مزید سخت کردیاگیا ہے ، سردیوں میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کو خطرناک قرار دیا جارہا ہے جسے روکنے کے لیے 14ستمبر سے اجتماعات پر پھر سے نئی پابندی کا اطلاق ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نےوبا کووڈ 19 روکنے کے لیے مریضوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے۔

 برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے بعد نئی سماجی پابندیاں عائد ، 14ستمبر سے 6 سے زیادہ لوگوں کے ملنے پر پابندی، اس سے قبل سماجی اجتماعات میں 30 لوگوں کو اکٹھے ہونے کی اجازت تھی

برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کے بعد نئی سماجی پابندیاں عائد ، 14ستمبر سے 6 سے زیادہ لوگوں کے ملنے پر پابندی، اس سے قبل سماجی اجتماعات میں 30 لوگوں کو اکٹھے ہونے کی اجازت تھی

جنوبی کوریا میں موجود امریکی فوج کے کمانڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں حکام نے ابھی تک ملک میں وبا کووڈ 19 کے ایک بھی کیس کی تصدیق نہیں کی ہے۔
شمالی کوریا نے جنوری میں چین کے ساتھ متصل اپنی سرحد بند کردی تھی اور جولائی میں سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ کوریا نے ملک میں نافذ ہیلتھ ایمرجنسی کو مزید سخت کر دیا ہے۔
امریکی فورسز کوریا (یو ایس ایف کے) کے کمانڈر رابرٹ ابراہامس کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین اور شمالی کوریا سرحدوں کی بندش کے بعد سمگلنگ میں اضافہ ہوا اور چین سے درآمدات میں 85فی صد تک کمی ہوئی ہے۔ شمالی کوریا نے چین کے ساتھ سرحد پر دو کلومیٹرز تک کا بفر زون بنایا ہوا ہے۔
رابرٹ ابراہامس کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے اس علاقے میں سپیشل آپریشنز فورسز کو تعینات کردیا ہے اور فورسز کو گولی مارنے کا حکم دیا ہے۔
ادھر یورپ میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ فرانس میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 24 گھنٹوں میں چھ ہزار 544 سے بڑھ گئی ہے جس سے ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد تین لاکھ 35 ہزار 524 ہوگئی ہے۔
ملک کے وزیر صحت کا کہنا تھا کہ فرانس میں اموات کی تعداد بھی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 سے بڑھ کر 30 ہزار 764 کو پہنچ گئی ہے۔
دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات کی تعداد رکھنے والے ممالک میں سے فرانس کا شمار ساتویں نمبر پر ہوتا ہے۔
دوسری جانب کووڈ 19 کے پھیلاو ¿ کو روکنے کے لیے انگلینڈ بھر میں سماجی اجتماعات پر پھر سے لاک ڈائون کی نئی پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا جلد اعلان کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ 14ستمبر سے 6 لوگوں سے زیادہ کے گروپس کے ملنے پر پابندی ہوگی اور ایسا نہ کرنے پر ان پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔اس سے قبل سماجی اجتماعات میں 30 لوگوں کو اکٹھے ہونے کی اجازت تھی۔حال ہی میں برطانیہ میں وبا کووڈ 19 کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
یورپ میںوبا کووڈ 19 کی دوسری لہر کو روکنے کے لیے ایک طرف مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تو دوسری طرف اس بیماری سے لڑنے کے لیے بنائی جانے والی ویکسین کے ٹرائل میں بھی خلل پایا گیا ہے۔

 امریکی کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا نے ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے گولی مارنے کا حکم دیا ہے، ملک میں نافذ ہیلتھ ایمرجنسی کو مزید سخت کر دیا ہے، امریکی فورسز کوریا (یو ایس ایف کے) کے کمانڈر رابرٹ ابراہامس نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین اور شمالی کوریا سرحدوں کی بندش کے بعد سمگلنگ میں اضافہ ہوا اور چین سے درآمدات میں 85فی صد تک کمی ہوئی ہے

امریکی کمانڈر نے دعویٰ کیا کہ شمالی کوریا نے ملک میں کورونا وائرس کو روکنے کے لیے گولی مارنے کا حکم دیا ہے، ملک میں نافذ ہیلتھ ایمرجنسی کو مزید سخت کر دیا ہے، امریکی فورسز کوریا (یو ایس ایف کے) کے کمانڈر رابرٹ ابراہامس نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چین اور شمالی کوریا سرحدوں کی بندش کے بعد سمگلنگ میں اضافہ ہوا اور چین سے درآمدات میں 85فی صد تک کمی ہوئی ہے

کورونا ویکسین بنانے والی فارماسوٹیکل کمپنی نے ناگہانی صورت حال کے باعث کورونا وائرس کی ویکسین کے کلینکل ٹرائلز روک دیے ہیں۔
ٹیسٹنگ کا عمل پھیلتا جا رہا ہے اور ہسپتالوں میں بھی لوگوں کی تعداد کم ہے، تاہم وزرا کو ڈر ہے کہ وبا قابو سے باہر ہوتی جارہی ہے۔
وبا کی دوسری لہر سردیوں میں متوقع ہے ماہرین اسے خطرناک قرار دے رہے ہیں جسے روکنے کے لیے حکام ڈیٹا کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.