کلفٹن سے آئس نشے کےلیے گاڑیاں چوری کرنے والی خاتون نیوز کاسٹر شوہر سمیت گرفتار

کلفٹن کے علاقے سے پولیس نے آئس نشے کے الزام میں خاتون نیوز کاسٹر کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا
ملزمان نشہ پورا کرنے کے لیے کراچی کے پوش علاقے کلفٹن اور ڈیفنس میں گاڑیاں اور ان کی بیٹریاں چوری کرتے تھے ، انھوں نے پسند کی شادی کی تھی، دونوں کا میڈیا انڈسٹری سے تعلق تھا۔ شوہر سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ، ا یس پی کلفٹن سہائے عزیز

شخصیات ویب ڈیسک

 کلفٹن کے علاقے سے پولیس نے آئس نشے کے الزام میں خاتون نیوز کاسٹر کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔معلوم ہوا ہے کہ دونوں ملزمان کراچی کے پوش علاقے کلفٹن اور ڈیفنس میں گاڑیاں چوری کرتے تھے۔ گرفتار خاتون کا نام سیدہ سلمیٰ عرف مہک مہر بتایا جاتا ہے جب کہ شوہر کا نام علی بتایا گیا ہے ۔ دونوں میاں بیوی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ رہ چکے ہیں ۔ گرفتار خاتون سلمیٰ عرف مہک مہر تین مختلف ٹی وی چینلز پر بطور اینکر کام بھی کر چکی ہیں۔
ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گاڑیوں کی چوری میں ملوث میاں بیوی کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

کرسٹل نامی یا عرف عام میں‌ آئس نشہ مہنگا بھی ہے اور خطرناک بھی

کرسٹل نامی یا عرف عام میں‌ آئس نشہ مہنگا بھی ہے اور خطرناک بھی

اایس پی سوہائے عزیز نے بتایا کہ دونوں میاں بیوی آئس نشے کے عادی ہیں۔
دونوں نے پسند کی شادی کی اور آئس کا نشہ پورا کرنے کے لیے ہی گاڑیوں کی چوریاں کرتے تھے۔
دونوں میاں بیوی ڈیفنس اور کلفٹن کے علاقے میں گاڑیاں چوری کرتے ہیں۔
دونوں ملزمان گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بھی تبدیل کرتے تھے اور جب گاڑی چوری کرنے میں ناکام ہو جاتے تو پیسے حاصل کرنے کے لیے گاڑیوں کی بیٹریاں چ±را لیتے تھے اور ان بیٹریوں کو آگے فروخت کر دیا کرتے تھے
ایس پی سوہائے عزیز نے پریس کانفرنس کے دوران میں بتایا کہ دونوں میاں بیوی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ دونوں ملزمان کلفٹن اور ڈی ایچ اے میں گاڑیوں کی چوری کیا کرتے تھے ۔گرفتار خاتون سیدہ سلمیٰ عرف مہک مہرنجی چینلز میں نیوز کاسٹر بھی رہ چکی ہیں ا ور مختلف ٹی وی چینلز پر بطور اینکربھی کام کر چکی ہیں۔ دونوں میاں بیوی ملزمان آئس کے نشے میں مبتلا تھے۔ جسے پورا کرنے کے لیے وہ گاڑیاں اور گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کیا کرتے تھے۔ گرفتاری کے موقع پر شوہر سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.