گرفتاری کا موسم آگیا، حمزہ شہباز اور آصف زرداری کے بعد اب کس کی باری، کون گرفتار ہوگا

گرفتاری کا موسم آگیا، حمزہ شہباز اور آصف زرداری کے بعد اب کس کی باری، کون گرفتار ہوگا
گرفتاری کا موسم اپنے جوبن پر ہے، آصف زرداری اور حمزہ شہباز کے بعد اب مولانا فضل الرحمان بھی جلد ہی آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں گرفتار ہونے والے ہیں
گرفتاری کے موسم کے شکاروں کی سرفہرست میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مولانا فضل الرحمان، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے نام شامل

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک

نیب نے ملزمان کاجسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا اور اب اندر مجرا ہورہا ہو گا جہاں ملزمان تفتیش کاروں کو اینٹ سے اینٹ بجا کر سنا رہے ہوں گے تو کوئی انگلیان نچا نچا کر دکھا رہا ہوگا

شخصیات رپورٹ : سلیم آذر

گرفتاریوں کا موسم آگیا ، حمزہ شہباز اور آصف زرداری کے بعد اب جن کی گرفتاری کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ان میں سرفہرست سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، مولانا فضل الرحمان، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے نام شامل ہیں۔ توقع ہے کہ رواں ہفتے کے دوران ایک اور بڑی گرفتاری ہوسکتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری قومی احتساب بیورو کی حراست میں

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری قومی احتساب بیورو کی حراست میں

واضح رہے کہ پاکستان میں گرفتاری کا موسم اب سے چندماہ قبل شروع ہوا تھا جب تین بار وزیر اعظم رہنے والے میاں نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم صفدر یا مریم نواز ، فواد حسن فواد سمیت دیگر بڑے بیوروکریٹس، خواجگان برادرز سعدرفیق اور ان کے بھائی ، اہم سیاسی رہنما اور تاجروں وصنعتکاروں کی گرفتاری سے شروع ہوا یہ تمام لوگ اختیارات کے ناجائز استعمال ، آمدن سے ہزاروں گنا زائد اثاثوں اور ذرائع آمدنی نہ بتانے کے جرم میں گرفتار ہوئے، اعلیٰ عدالتوں نے انھیں بار بار صفائی کاموقع دیا اورپھر بالآخر انھوں نے اپنے کیے کی سزا پائی اور جیل گئے ۔
اب گرفتاری موسم اپنے جوبن پر ہے ،جس میں متعدد اہم شخصیات کے علاوہ سابق صدر آصف علی زرداری اور حمزہ شہباز بھی شامل ہیں جھنیں عدالت میں ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد گرفتار کیاگیا اور پھر قومی احتساب بیورو نے ان ملزمان کا طبی معائنہ کرانے کے بعد انھیں عدالت میں پیش کرکے ان کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا اور اب اندر مجرا ہورہا ہو گا جہاں ملزمان تفتیش کاروں کو اینٹ سے اینٹ بجا کر سنا رہے ہوں گے تو کوئی انگلیاں نچا نچا کر دکھا رہا ہوگا۔

حمزہ شہباز توقع ہے کہ اس مجرے میں شامل ہونے کے لیے جلد ہی نئے فنکار بھی شامل ہو جائیں گے کیونکہ گرفتاریوں کا موسم تو ابھی شروع ہوا ہے۔

Facebook Comments

Website Comments

POST A COMMENT.