سپر ہائی وے وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں حادثہ، 4 افراد جاں بحق

سپر ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں حادثہ، 4 افراد جاں بحق
سپر ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر میں خوف ناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا، حادثے کے وقت آئل ٹینکر میں آئل موجود تھا جس کے باعث آگ بھڑک اٹھی، ایس پی جامشور

شخصیات ویب رپورٹ

 

سپر ہائی وے پر مسافر بس اورآئل ٹینکر کے درمیان حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور10 زخمی ہوگئے،ذرائع کے مطابق سپر ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور10 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد کیلئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایس پی جامشورو کے مطابق حادثہ مسافربس اورآئل ٹینکر کے درمیان پیش آیا،حادثے کے وقت آئل ٹینکر میں آئل موجود تھا جس کے باعث گاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا تھا۔
واضح‌رہے کہ سپر ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے درمیان خوف ناک تصادم ہوا ہے ، ۔ایس پی جامشورو کے مطابق حادثے کے وقت آئل ٹینکر میں آئل موجود تھا جس کے باعث گاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ کو طلب کرلیا گیا تھا۔
تاہم خوف ناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور10 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.