نوازشریف، مریم،کیپٹن صفدر کی سزا کیخلاف درخواست پر بینچ تشکیل

نوازشریف، مریم نواز،کیپٹن (ر) صفدرکو مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا غیرقانونی ہے،اے کے ڈوگر

شخصیات وئب ڈیسک

لاہور،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف،ان کی صاحبزادی مریم نوازاورداماد کیپٹن (ر) صفدرکی سزا کے خلاف درخواست پر بنچ تشکیل دے دیا۔بینچ کے ارکان میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی اور جسٹس مجاہد مستقیم احمد شامل ہیں۔نوازشریف،مریم نواز،کیپٹن (ر)صفدر کے وکیل درخواست گزار اے کے ڈوگرنے مؤقف اختیار کیا ہے کہ نیب کا قانون اٹھارہویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تین باروزیر اعظم رہنے والے میاں نواز شریف اور ان کے بیٹی داماد کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو کہ ختم ہو چکاہے۔اے کے ڈوگر نے عدالت سے استدعا کی کہ نوازشریف، مریم نواز،کیپٹن (ر) صفدرکو مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا غیرقانونی ہے،عدالت اس سزا کو کالعدم قرار دے۔عدالت کی جانب سے بنچ کی تشکیل کے بعد کیس کی سماعت بدھ 8 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.