آسٹریلیا تمام مذاہب اور ثقافتوں کا گھر ہے، متاثرین کے احترام میں آج آسٹریلوی پرچم سرنگوں رہے گا

آسٹریلیا تمام مذاہب اور ثقافتوں کا گھر ہے، متاثرین کے احترام میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، آسٹریلوی وزیراعظم سکوٹ موریسن

آسٹریلیا کے وزیراعظم سکوٹ موریسن نے تصدیق کی کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والا برینٹن ٹیرنٹ آسٹریلوی شہری ہے
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں نفرت اور عدم برداشت کی کوئی جگہ نہیں، نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملے پر افسوس ان کی دعائیں متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں
نیوزی لینڈ، آسٹریلیا /کراچی ، شخصیات نیوز ڈیسک ، جمعہ 15 مارچ 2019

آسٹریلیا کے وزیراعظم سکوٹ موریسن نیوزی لینڈ مسجد میں حملے کے متاثرین کے احترام میں قومی پرچم سرنگرں رکھنے کااعلان کررہے ہیں

آسٹریلیا کے وزیراعظم سکوٹ موریسن نیوزی لینڈ مسجد میں حملے کے متاثرین کے احترام میں قومی پرچم سرنگرں رکھنے کااعلان کررہے ہیں

آسٹریلیا کے وزیراعظم سکوٹ موریسن نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ کرنے والا برینٹن ٹیرنٹ ہمارا شہری ہے۔ اس واقعے پر افسوس ہے۔ہماری دعائیں متاثرہ لوگوں کے ساتھ ہیں۔
آسٹریلیا تمام مذاہب اور ثقافتوں کا گھر ہے، متاثرین کے احترام میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا، وزیراعظم سکوٹ موریسن نے مزید کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں نفرت اور عدم برداشت کی کوئی جگہ نہیں
واضح رہے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں نماز جمعہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 40افرادجاں بحق اور60سے زائد زخمی ہوگئے ، ایک حملہ ا?ور کو گرفتار کر لیا گیا۔
تین منٹ تک مسجد میںفائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور مرکزی دروازے سے باہر نکلا،جہاں اس نے گاڑیوں پر بھی فائرنگ شروع کر دی۔
حملہ آور جدید ہتھیاروں سے لیس اور پیٹرول بموں سے بھری گاڑی کیساتھ وہاں پہنچا تھا،جو ہیلمٹ میں لگے کیمرے سے واردات کی ویڈیو لائیو اسٹریمنگ کرتارہا۔فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقہ اپنے گھیرے میں لے لیا اور مکینوں کو بھی گھروں سے نہ نکلنے دیا جبکہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دینے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ملزم نے اپنی شناخت آسٹریلوی شہری برینٹن ٹیرینٹ کے نام سے کی ہے،حملہ آور وردی میں ملبوس تھا،جس کی عمر 30 سے 40 سال تھی۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم سکوٹ موریسن پریس کانفرنس کررہے ہیں

آسٹریلیا کے وزیراعظم سکوٹ موریسن پریس کانفرنس کررہے ہیں

Facebook Comments

POST A COMMENT.