آصف زرداری،فریال تالپور ایف آئی اے میں چوتھی بار طلب

آصف زرداری اورفریال تالپوراس بارپیش نہ ہوئے توسپریم کورٹ میں دونوں مشکل میں ہونگے،ایف آئی اے حکام

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اوران کی بہن فریال تالپور کو ایک بار پھرطلب کرلیا ہےجس کیلئے انہیں نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور کو چوتھی بار طلب کیا گیا ہے،اس سے قبل بھی طلب کیے جانے کے باوجود دونوں شخصیات ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوئیں۔ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اورفریال تالپوراس بارپیش نہ ہوئے توسپریم کورٹ میں دونوں مشکل میں ہوں گے جبکہ ایف آئی اے 28 اگست کوعدالت میں منی لانڈرنگ کی رپورٹ پیش کرے گی۔
یاد رہے کہ کراچی کی بینکنگ عدالت نے 17 اگست کو منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جب کہ عدالت نے تمام ملزمان کو 4 ستمبر تک گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.