الیکشن پاکستان کی تاریخ کے شفاف ترین تھے، وقت ثابت کرے گا، ترجمان پاک فوج

الیکشن پاکستان کی تاریخ کے شفاف ترین تھے

اگرکسی کے باس دھاندلی کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں جائیں، میجرجنرل آصف غفور

لندن،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وقت ثابت کرے گا کہ حالیہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کے شفاف ترین تھے،اگرکسی کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہے تو سامنے لائے۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالیہ الیکشن سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،اگر کسی کے پاس انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔اُنکا کہنا تھا کہ بڑےممالک مسائل کے حوالے سے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرنے میں گریز کرتے ہیں، دنیا میں ایک پاکستان ہی واحد ملک ہے جو تمام ممالک سے ملاقاتیں کرتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم بھارت،چین،افغانستان،قطر،سعودی عرب سےبات چیت کرتے رہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ پاک فوج سی پیک کامحافظ ادارہ ہے، ملکی استحکام کی خاطر تمام حکومتی اداروں کاساتھ چلناضروری ہے، بطورادارہ پاکستان کاامیج بلندکرناہمارااولین فرض ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ وقت ثابت کرے گا کہ حالیہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کے شفاف ترین تھے،اگرکسی کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہے تو سامنے لائے۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالیہ الیکشن سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں،اگر کسی کے پاس انتخابات میں دھاندلی کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بڑےممالک مسائل کے حوالے سے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کرنے میں گریز کرتے ہیں، دنیا میں ایک پاکستان ہی واحد ملک ہے جو تمام ممالک سے ملاقاتیں کرتا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ہم بھارت، چین، افغانستان، قطر،سعودی عرب سےبات چیت کرتے رہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاک فوج سی پیک کامحافظ ادارہ ہے، ملکی استحکام کی خاطر تمام حکومتی اداروں کا ساتھ چلنا ضروری ہے، بطورادارہ پاکستان کا امیج بلند کرنا ہمارااولین فرض ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.