الیکشن ڈیوٹی کیلئے فوجی جوان تعینات کردیے گئے،آئی ایس پی آر

ملک میں پرامن شفاف انتخابات کیلئے فوجی دستے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے

شخصیات ویب ڈیسک

راولپنڈی،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے فوجی جوان تعینات کر دیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے تعاون کے لیے فوجی دستوں کی تعیناتی مکمل ہوگئی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں شفاف الیکشن کے انعقاد کیلئے فوجی دستے الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے تاکہ پرامن ماحول میں انتخابات ہوں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ فوجی دستے مقامی انتظامیہ کے ساتھ رابطوں کو یقینی بنائیں گے،محفوظ اور پُر امن ماحول میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.