یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ، 2پولیس اہلکاروں سمیت 8 امریکی ہلاک،12 زخمی

یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ 8 امریکی  ہلاک، 12 زخمی، صدر ٹرمپ نے  شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کردی

یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ 2پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک، 12 زخمی،امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کردی

امریکا میں یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے 2پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں،حملہ آورکو گرفتارکرلیا گیا پولیس اورسیکیورٹی اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا.

 

شخصیات ویب رپورٹ
امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹس برگ کی ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 امریکی ہلاک اور 12 سے زائد زخمی ہو گئے ، صدر ٹرمپ نے یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے امریکی شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کرتے ہوئے سیکیورٹی حکام کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی جلد از جلد تحقیقات مکمل کی جائیں۔

دریں اثنا پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تحقیقات کاآغاز کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی پورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر پٹس برگ کی ایک یہودی عبادت گاہ میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 8 امریکی شہری ہلاک جبکہ ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں،زخمیوں میں کئی سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔
سیکیورٹی اداروں نے فائرنگ کے شبہ میں ایک داڑھی والے بھاری بھرکم سفید فام شخص کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ پینسلوینیا کے گورنر ٹام وولف نے بھی مشکوک شخص کے حراست میں ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقامی ریسکیو ٹیمیں تمام صورت حال کو کنٹرول کر رہی ہیں۔یہودی عبادت گاہ میں جس وقت حملہ ہوا اس وقت مذہبی تہوار کے حوالے سے تقریب جاری تھی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.