انڈونیشیا میں سونامی نے تباہی مچا دی ،400 افرادہلاک، 500 زخمی، متعدد لاپتہ

انڈونیشیا میں سونامی نے تباہی مچا دی ،400 افرادہلاک، 500 زخمی، متعدد لاپتہ

انڈونیشیا کے ساحلی شہر پالو میں تباہی ، بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، کئی گھر زمین بوس

شخصیات ویب ڈیسک

جکارتہ،انڈونیشیا میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سونامی سے 400 افرادہلاک اور 500 سے زائد زخمی جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔ بی بی سی کے مطابق جمعہ کو انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں آنے والی سونامی کی دو میٹر بلند لہروں نے ساحلی شہر پالو میں تباہی مچا دی۔زلزلے سے بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ کئی گھر مکمل زمین بوس ہوگئے۔پالو شہر کا ہوائی اڈہ بھی متاثر ہوا ہے ۔ سونامی کے نتیجے میں ایک بحری جہاز بھی بہہ کر ساحل پر آ گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں تلاش اور امداد ی کارروائیوں کیلئے فوج کو طلب کرلیا گیا تاہم مواصلاتی نظام متاثر ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نڈونیشیا میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سونامی سے 400 افرادہلاک اور 500 سے زائد زخمی جبکہ متعدد لاپتہ ہو گئے۔ بی بی سی کے مطابق جمعہ کو انڈونیشیا کے سولاویسی جزیرے میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں آنے والی سونامی کی دو میٹر بلند لہروں نے ساحلی شہر پالو میں تباہی مچا دی۔زلزلے سے بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ کئی گھر مکمل زمین بوس ہوگئے۔پالو شہر کا ہوائی اڈہ بھی متاثر ہوا ہے ۔ سونامی کے نتیجے میں ایک بحری جہاز بھی بہہ کر ساحل پر آ گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں تلاش اور امداد ی کارروائیوں کیلئے فوج کو طلب کرلیا گیا تاہم مواصلاتی نظام متاثر ہونے کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.