انڈونیشیا میں زلزلے نے تباہی مچادی،32افراد ہلاک

جزیرے لومبوک میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر7 تھی،متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا

شخصیات ویب ڈیسک

جکارتہ،انڈونیشیا میں زلزلے نے تباہی مچادی،شدید زلزلے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر7 تھی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی بھی معطل ہے۔سرچ اینڈ ریسکیو ماتا رام کے ترجمان اگس ہنڈرا سنجیا کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں مرنے والوں میں ایک 72 سالہ شخص اور ایک سالہ بچہ بھی شامل ہیں جبکہ 52 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔خیال رہےکہ ایک ہفتہ قبل اسی علاقے میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.