جنرل عاصم منیر  پاکستان آرمی کے سربراہ  سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ کریں گے

جنرل عاصم منیر پاکستان آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دوطرفہ امور پر بات کریں گے

جنرل  سیدعاصم منیر احمد شاہ پاکستان آرمی کے پہلے ایسے سربراہ ہیں جو ملٹری انٹیلی  جنس اور آئی ایس آئی میں رہ چکے ہیں

شخصیات ویب نیوز

5 جنوری 2023 جمعرات 12 جمادی الثانی 1444ھ

رپورٹ : کراچی ڈیسک/  سلیم آذر

پاکستان آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر احمد شاہ  برادر اسلامی ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورہ کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، فوجی تعاون اور دوطرفہ امور پر بات ہو گی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔

سید عاصم منیر احمد شاہ  پاکستانی فوج کے موجودہ سپہ سالار ہیں، انھیں 24 نومبر 2022 کو 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر مقررکیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر پاکستان آرمی کے پہلے ایسے سربراہ ہیں جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی میں رہ چکے ہیں

 آرمی چیف کے عہدے پر فائز ہونے سے پہلے وہ جی ایچ کیو میں بطور کوارٹر ماسٹر جنرل کمانڈ کر رہے تھے۔  انھوں نے 17 جون 2019ء سے 6 اکتوبر 2021ء تک گوجرانوالہ کور میں پاکستان فوج کی کمانڈ کی، انھوں نے  آئی ایس آئی کے 23 ویں ڈائریکٹر جنرل ، کے طور پرخدمات سرانجام دیں، وہ اعزازی تلوار کے حامل  بھی ہیں ساتھ ہی وہ حافظ قرآن بھی ہیں 

راولپنڈی کے علاقے ڈھیری حسن آباد سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے اپنی فوجی سروس کا آغاز آفیسرز ٹریننگ اسکول کے 17ویں کورس میں منگلا سے کیا تھا جس کے بعد انھیں فرنٹئیر فورس رجمنٹ کی 23ویں بٹالین میں کمیشن دیا گیا تھا

جنرل سیدعاصم منیر احمد شاہ پاکستان آرمی کے پہلے ایسے سربراہ ہیں جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی میں رہ چکے ہیں،وہ اعزازی تلوار کے حامل اور حافظ قرآن بھی ہیں

جنرل سیدعاصم منیر احمد شاہ پاکستان آرمی کے پہلے ایسے سربراہ ہیں جو ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی میں رہ چکے ہیں،وہ اعزازی تلوار کے حامل اور حافظ قرآن بھی ہیں

عاصم منیر منگلا میں آفیسرز ٹریننگ اسکول کے 17ویں کورس سے ہیں۔ انھوں  نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی 23ویں بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔ انھوں  نے اپنی فوجی زندگی کا آغاز 1986ء میں کیا۔ انھیں ستمبر 2018ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی اور بعد ازاں  ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔ اس سے قبل وہ ملٹری انٹیلی جنس میں بھی  خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انھیں مارچ 2018ء میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ وہ اس سے قبل پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں تعینات فوجی دستوں کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نے منگلا آفیسرز ٹریننگ اسکول پروگرام سے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے فرنٹئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، بطور بریگیڈیئر شمالی علاقہ جات فورس کی کمانڈ سنبھالی۔ انہیں سن  2017ء کے اوائل میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس تعینات کیا گیا۔ انہیں اکتوبر 2018ء میں ڈی جی آئی ایس آئی بنایا گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.