ایم کیوایم سے بات چل رہی ہے، جی ڈی اے ہمارے ساتھ ہے،عارف علوی

کراچی والوں نے عمران خان کے ساتھ محبت کا ثبوت دیا،شہرکے مسائل کیلئے ٹاسک فورس بنائیں گے

شخصیات ویب ڈیسک

اسلام آباد،پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی والوں نےعمران خان سے بھرپورمحبت کا ثبوت دیا.ان خیالات کا اظہارانہوں نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل عمران خان کی توجہ کے خواہاں ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ پانی کے مسئلے سے متعلق عمران خان بہت سنجیدہ ہیں، خان صاحب کو مشورہ دیا ہے کہ کراچی کےمسائل کیلئے ٹاسک فورس بنائیں.حکومت سازی سے متعلق انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کےساتھ بات چل رہی ہے،ایم کیوایم مرکزاورصوبے میں ہمارےساتھ ہوسکتی ہے،گرینڈڈیموکریٹک الائنس ہمارے ساتھ ہے.انھوں نے مزید کہا کہ وفاق میں حکومت بنانے کیلئے ہمیں کسی کی ضرورت نہیں،کرپشن میں ملوث جماعتوں کےساتھ اتحادنہیں کریں گے،پیپلزپارٹی کے بائیکاٹ نہ کرنے کے فیصلےکا خیرمقدم کرتے ہیں.

Facebook Comments

POST A COMMENT.