بھارت، نئی دیلی کی فیکٹری میں آتشزدگی، 43 افراد ہلاک

بھارت دارالحکومت نئی دہلی کی ایک فیکٹری میں آج صبح لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی کم از کم تعداد 43 ہو گئی ہے

فیکٹری انتہائی گنجان آباد علاقے اناج منڈی میں واقع ہے اور جس وقت وہاں آگ لگی اس وقت ورکرز کی اکثریت فیکٹری کی مختلف منزلوں پر سوئی ہو تھی

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: سید ماجد علی
بھارت، دارالحکومت نئی دہلی کی ایک فیکٹری میں آج صبح لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاکتوں کی کم از کم تعداد 43 ہو گئی ہے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کی اکثریت اس فیکٹری کے ورکرز تھے۔نئی دہلی پولیس کے ترجمان ایم ایس رندھاوا کے مطابق یہ چار منزلہ فیکٹری انتہائی گنجان آباد علاقے اناج منڈی میں واقع ہے اور جس وقت وہاں آگ لگی اس وقت ورکرزکی اکثریت فیکٹری کی مختلف منزلوں پر سوئی ہو تھی۔رندھاوا کے مطابق، 60 سے زائد لوگوں کو اب تک نکالا جا چکا ہے جن میں سے 43 کی موت ہو چکی ہے جس کی وجہ زہریلی گیس میں سانس لینا بنی۔“ پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ 15 سے 20 لوگوں کو قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔رندھاوا نے مزید بتایا، ”فیکٹری کی ورکشاپس میں تیزی سے آگ پکڑے والا پلاسٹک میٹیریل اور کاغذ موجود تھا جن میں آگ لگنے کے سب زہریلا دھواں خارج ہوا۔ ہمارے دو پولیس اہلکار اور آگ بجھانے والے عملے کے دو اہلکار بھی اس دھوئیں سے متاثر ہوئے، جو اس وقت ہسپتال میں ہیں۔“ پولیس ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا ہے اور جیسے ہی تپش میں کمی واقع ہو گی، فرانزک ماہرین اس جگہ کا معائنہ کریں گے۔نئی دہلی پولیس کے ترجمان ایم ایس رندھاوا کے مطابق یہ چار منزلہ فیکٹری انتہائی گنجان آباد علاقے اناج منڈی میں واقع ہے اور جس وقت وہاں آگ لگی اس وقت ورکرز کی اکثریت فیکٹری کی مختلف منزلوں پر سوئی ہو تھی۔بھارت کے اربن ڈویلپمنٹ کے وفاقی وزیر ہردیپ پوری نے جائے حادثہ پر صحافیوں کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے مزدوروں کی زیادہ تر تعداد بھارتی ریاستوں بِہار اور اترپردیش سے تعلق رکتھی ہے۔پولیس اور فائر بریگیڈ کو صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 5:22 پر آگ لگنے کے بارے میں اطلاع ملی جس کے چند منٹ بعد ہی آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ اس آپریشن میں آگ بجھانے والی 30 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروِند کیجریوال کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ کیجریوال نے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔رواں برس ستمبر میں بھارت کے مغربی حصے کی ایک کیمیکل فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 64 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.