جرمنی، نائن الیون حملوں میں ملوث مجرم کی قبل ازوقت رہائی

منیرالمتصدق نے لوگوں کو قتل کرنے میں اس دہشتگرد تنظیم کو معاونت فراہم کی تھی

شخصیات ویب ڈیسک

برلن،نائن الیون حملوں میں دہشتگردوں کو معاونت فراہم کرنے کے جرم میں سزا پانے والے منیرالمتصدق اپنی پندرہ سالہ سزا کاٹنے کے بعد جلد ہی رہا ہونے والا ہے،رہائی کے بعد اسے جرمنی سے واپس مراکش روانہ کردیا جائے گا۔
44 سالہ منیر المتصدق کو جرمن حکام نے گیارہ ستمبر 2011 میں امریکا میں ہونے والے حملوں کے فوری بعد گرفتار کرلیا تھا۔ کئی برسوں کی قانونی کارروائی کے بعد اسے مجرم قرار دیا گیا تھا اور اسے پندرہ برس کی قید سنائی گئی تھی۔اس پر الزام تھا کہ ناصرف القاعدہ کا رکن تھا بلکہ اس دہشتگردانہ کارروائی میں اس نے لوگوں کو قتل کرنے میں اس دہشتگرد تنظیم کو معاونت فراہم کی تھی،حکام کا کہنا ہے کہ شمالی جرمن شہر ہیمبرگ کی ایک جیل میں قید اس مجرم کو رواں برس اکتوبر کے وسط میں رہا کردیا جائے گا۔مراکش واپس پہنچنے پرمنیر کے ساتھ کیا ہوگا یہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے اس بارے میں کوئی علم نہیں ہوسکا کہ آیا اسے اپنے آبائی وطن پہنچنے پرگرفتارکرلیا جائے گا یا وہ آزادی سے اپنی زندگی بسر کرنے کے قابل ہوسکے گا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.