حرف اکادمی ہزارہ شاخ کا 13 واں ماہانہ اجلاس اکادمی کے دفترحویلیاں میں منعقد ہوا

حرف اکادمی ہزارہ شاخ کا 13 واں ماہانہ اجلاس اکادمی کے دفترحویلیاں میں منعقد ہوا

 

جب شام ڈھلی

رپورٹ: سید عارف سعید بخاری

سیکرٹری نشرواشاعت، حرف اکادمی پاکستان

                حرف اکادمی ہزارہ شاخ کا13واں ماہانہ اجلاس اکادمی کے دفتر بمقام حویلیاں انعقاد پذیر ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز سنقر سامی نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، نجم الحسن نجمی نے نعتِ رسول کی سعادت حاصل کی۔ نظامت کے فرائض محسن چوہان نے سرانجام دیے، مسندِ صدارت پہ ساجد خان تشریف فرما تھے۔ اجلاس کے آغاز میں اکادمی کے رکن نجم الحسن نجمی کی دادی جان کی وفات پہ تعزیتی قرارداد پیش کی گئی۔ اجلاس حسبِ روایت دو ادوار پہ مشتمل تھا۔ پہلے دور میں محسن چوہان نے انشائیہ (کھیل کھیل میں) اور ساجد خان نے افسانہ (چھوٹا) تنقید کے لیے پیش کیا جبکہ شعری نشست میں محسن چوہان، ابرار لکھالوی، سنقر سامی، نجم الحسن نجمی، فرحان انجم اور ساجد خان اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ نجم الحسن نجمی کے مجموعہ کلام ”دولتِ ایماں“ کی اشاعت پہ قراردادِ تہنیت بھی اجلاس کا حصہ تھی۔

                حرف اکادمی ہزارہ شاخ کا13 واں ماہانہ اجلاس اکادمی کے دفتر بمقام حویلیاں انعقاد پذیر ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز سنقر سامی نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، نجم الحسن نجمی نے نعتِ رسول کی سعادت حاصل کی۔ نظامت کے فرائض محسن چوہان نے سرانجام دیے، مسندِ صدارت پہ ساجد خان تشریف فرما تھے۔ اجلاس کے آغاز میں اکادمی کے رکن نجم الحسن نجمی کی دادی جان کی وفات پہ تعزیتی قرارداد پیش کی گئی۔ اجلاس حسبِ روایت دو ادوار پہ مشتمل تھا۔ پہلے دور میں محسن چوہان نے انشائیہ (کھیل کھیل میں) اور ساجد خان نے افسانہ (چھوٹا) تنقید کے لیے پیش کیا جبکہ شعری نشست میں محسن چوہان، ابرار لکھالوی، سنقر سامی، نجم الحسن نجمی، فرحان انجم اور ساجد خان اپنے کلام سے حاضرین کو محظوظ کیا۔ نجم الحسن نجمی کے مجموعہ کلام ”دولتِ ایماں“ کی اشاعت پہ قراردادِ تہنیت بھی اجلاس کا حصہ تھی۔

 

Facebook Comments

POST A COMMENT.