پرانی بوتلوں پرنیا لیبل لگا کرقوم کو مزیددھوکانہیں دیا جاسکتا،سراج الحق

بلاول کا اپنے والد کو وزیراعظم بنانے کا خواب دیکھنے پر پابندی نہیں،میڈیا سے گفتگو

شخصیات ویب ڈیسک

کراچی،امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانی بوتلوں پر نیا لیبل لگا کر قوم کو مزید دھوکا نہیں دیا جاسکتا، بلاول کا اپنے والد کو وزیراعظم بنانے کا خواب دیکھنے پر پابندی نہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بہت سے لوگ ہیں جو رات کو سوتے میں پاکستان کے وزیراعظم ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو کرپٹ مافیا کا احتساب ہو۔ وہ غریب کی طاقت ہے اس سے خوشحال پاکستان بنا سکتے ہیں بلاول کے حوالے سے سوال پر جواب میں کہا کہ خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں۔سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے لیے اہم اعلان کرینگے متحدہ مجلس عمل ایک اتحاد ہے جو مستقبل کا روشن پروگرام دینگے ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں بسنے والے ہر شخص کے چہرے پر مسکراہٹ ہو، الیکشن میں میڈیاکو آزاد اور بند کمروں میں فیصلے قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی کو 25 سالوں سے محروم اور مکینوں کو یر غمال بنائے رکھا اب ایسا نہیں ہو گا عالمی شازشوں کو شکت دینگے ،ا ب قوم ماموں چاچوں کی بجائے اسلامی نظام کو ترجیحی دیگی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.