دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب، معاہدہ طے پا گیا

دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد پانچ نکات پر مشتمل معاہدہ طے پا گیا۔ حکومت آسیہ بی بی کیس میں نظرثانی اپیل پراعتراض نہیں کرے گی، آسیہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے حکومت قانونی کارروائی کرے گی۔

شخصیات ویب رپورٹ
اسلام آباد: حکومت اور مظاہرین میں کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیا، جس کے بعد دھرنے ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں‌ دھرنے پر بیٹھے مظاہرین اور حکومتی نمائندوں میں جاری مذاکرات کامیابی سے ہم کنار ہوئے، معاہدہ پانچ نکات پر مشتمل ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے مظاہرین کو تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ معاہدے کے مطابق حکومت آسیہ بی بی کیس میں نظرثانی اپیل پراعتراض نہیں کرے گی،آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے حکومت قانونی کارروائی کرے گی۔
واضح رہے کہ آسیہ بی بی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ملک بھر میں‌ مظآہرے اور دھرنا جاری تھا اب دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد معاہدہ طے پاگیا معاہدہ پانچ نکات پر مشتمل ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے مظاہرین کو تحفظات دورکرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ معاہدے کے مطابق حکومت آسیہ بی بی کیس میں نظرثانی اپیل پراعتراض نہیں کرے گی،آسیہ بی بی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے حکومت قانونی کارروائی کرے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.