خاندانی سیاست جمہوریت کی نفی ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا پوری فیملی سیاست میں آ جاتی ہے جو جمہوریت کی نفی ہے۔ بڑے مقصد کیلئے کشتیاں جلانا پڑتی ہیں۔ جنون ٹیلنٹ کو ہرا دیتا ہے، انسان کا وژن جتنا بڑا ہوگا اتنی ہی کامیابی حاصل کرے گا

جمہوریت میں میرٹ اور احتساب کا اہم کردار ہوتا ہے، بادشاہت کبھی جمہوریت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ خون پر لیڈر بنیں گے تو یہ جمہوریت کی نفی ہوگی، تقریب سے خطاب

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: سید ماجد علی
وزیراعظم عمران خان نے کہا پوری فیملی سیاست میں آ جاتی ہے جو جمہوریت کی نفی ہے۔ بڑے مقصد کیلئے کشتیاں جلانا پڑتی ہیں۔ جنون ٹیلنٹ کو ہرا دیتا ہے، انسان کا وژن جتنا بڑا ہوگا اتنی ہی کامیابی حاصل کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں میرٹ اور احتساب کا اہم کردار ہوتا ہے، بادشاہت کبھی جمہوریت کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ خاندانی سیاست جمہوریت کی نفی ہے۔ خون پر لیڈر بنیں گے تو یہ جمہوریت کی نفی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے بھی ایک پلان ہوا تھا، پھر بی اور سی ہوا، پھر زیڈ پر چلا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے کہا گیا آپ سائنس و ٹیکنالوجی کو سنجیدہ نہیں لیتے۔فواد چودھری کو سائنس و ٹیکنالوجی کا وزیر بنا دیا گیا، اچھے کپتان کو پتا ہوتا ہے کس کھلاڑی کو کس نمبر پر کھیلانا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کیلئے فواد چودھری کی کوشش کو سراہتا ہوں، ہر چیز ایک وڑن سے شروع ہوتی ہے، خود اعتمادی کھونے والی قوم محتاج ہو جاتی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا ہم تعلیم کے شعبہ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ ماضی میں میرٹ نہ ہونے کی وجہ سے ملکی ترقی رک گئی، کچھ لوگ برے وقت میں دلبرداشتہ ہو جاتے ہیں، گر کر کھڑے ہونے کے بعد آپ میں اور طاقت آجاتی ہے، جب تک آپ ہار نہیں مانیں گے، آپ کو کوئی ہرا نہیں سکتا، کچھ لوگ ریٹائرمنٹ کے بعد بوڑھے ہو جاتے ہیں، ہارٹ اٹیک ہو جاتا ہے، کرکٹ پر باتیں کرتا اور کروڑوں کما سکتا تھا۔وزیراعظم نے مزید کہا جب کرکٹ کھیلتا تھا تو میرے بھی رول ماڈلز تھے، جمعہ کی نماز کیلئے والد زبردستی لے کر جاتے تھے۔ دنیا کے رول ماڈل نبی کریمﷺ ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.