ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو انتقال کر گئیں

ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو کی عمر68 برس تھی،ان کے مشہور ڈراموں میں زرد گلاب،دروازہ،کرن کہانی،اشتباہ نظرشامل ہیں،روحی بانوسالوں سےنفسیاتی مرض اورمالی مسائل کا شکار تھیں

اداکارہ روحی بانو استنبول میں زیرعلاج تھیں۔بہن روبینہ یاسمین نے بتایا کہ روحی بانو 2 ماہ سے علیل اورگزشتہ 10روز سے وینٹی لیٹرپرتھیں

Roohi Bano The prominent actress of Pakistani film and TV industry died in Turkey

ماجد علی سید

ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو انتقال کرگئی ہیں،روحی بانو استنبول میں زیرعلاج تھیں،روحی بانو کی عمر 68 برس تھی، روحی بانو کے مشہور ڈراموں میں زرد گلاب، دروازہ ، کرن کہانی، اشتباہ نظر شامل ہیں، روحی بانوسالوں سےنفسیاتی مرض اور مالی مسائل کا شکار تھیں، ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی کی معروف اداکارہ روحی بانو انتقال کرگئی ہیں،اداکارہ روحی بانو استنبول میں زیرعلاج تھیں۔ بہن روبینہ یاسمین نے بتایا کہ روحی بانو 2 ماہ سے علیل اورگزشتہ 10روز سے وینٹی لیٹر پرتھیں۔ روحی بانو گردے کی تکلیف اور نفسیاتی امراض میں مبتلا تھیں۔ روحی بانو کو 3 دسمبر کو استنبول کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔واضح رہے اعلیٰ تعلیم یافتہ اور صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی حاصل کرنیوالی روحی بانو کئی برسوں سے نفسیاتی مرض اور مالی مسائل کا شکارتھیں۔ روحی بانو کی زندگی دکھوں سے بھری پڑی ہے۔ ازواجی زندگی میں بے سکونی کیساتھ اکلوتے بیٹے علی کے قتل کے بعد سے گویا زندگی کی تمام رعنائیاں ان سے چھن گئیں اور فاؤنٹین ہاؤس روحی بانو کا مسکن بن گیا تھا۔لاہور کے علاقے گلبرک تھری میں روحی بانو کا اپنا گھر بھی ہے۔ جو کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ ماضی کی ممتاز اداکارہ روحی بانو جو نفسیات میں ایم اے ڈگری ہولڈر ہیں۔روحی بانو پر دو سال قبل ان پر قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا۔ روحی بانو ایک سال فاؤنٹین ہاؤس میں رہنے کے بعد وہ اپنی بہن کے گھر منتقل ہوگئی تھیں لیکن انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے وہ ترکی چلی گئی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ اپنی جان بچانے کے لیے ترکی شفٹ ہوگئی تھیں اورکچھ عرصہ قبل ہی وطن واپس آئی تھیں لیکن پھر ترکی شفٹ ہوگئی تھیں۔ تاہم آج ترکی کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ روحی بانو کے مشہور ڈراموں میں زرد گلاب، دروازہ ، کرن کہانی، اشتباہ نظر شامل ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.