سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں آج عید قربان منائی جارہی ہے

عیدالاضحیٰ کےبڑے اجتماع مسجد الحرام اور مسجدی نبویﷺ میں ہوئے،حجاج کرام آج رمی کریں گے

مکہ مکرمہ، سعودی عرب سمیت کئی ممالک میں آج عید قربان منائی جارہی ہے،حجاج کرام قربانی کےبعد سرمنڈوا کراحرام کھول دیں گے اورطواف زیارت کریں گے۔متحدہ عرب امارات اورخلیجی ریاستوں میں بھی آج عید قرباں مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے۔امریکا،کینیڈا،متعدد یورپی وایشیائی ممالک میں بھی آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے، سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ کےبڑے اجتماع مسجد الحرام اور مسجدی نبویﷺ میں ہوئے،حجاج کرام آج جمرات میں رمی کریں گے ۔
پاکستان میں بھی پشاوراورنواحی علاقوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں افغان مہاجرین نے عیدالضحیٰ منائی، ارمڑ،پھندو،چمکنی،ناصرباغ،باغبانان اوردیگر افغان مہاجرکیمپوں میں نمازعید الضحیٰ ادا کی گئی،اسی طرح پشاورمیں رہائش پزیرٹانک بٹنی قبیلے کے افراد نے بھی عید منائی۔
اس موقع پر امت مسلمہ کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے، نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.