سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی،واپسی کیلئے مزید مہلت مل گئی

سعودی عرب سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کو خصوصی رعائت دیتے ہوئے اٹھارہ مارچ تک پاکستانیوں کو واپس لے جانے خصوصی اجازت دیدی

پاکستان سے خالی جہاز جدہ اور مدینہ میں لینڈ کرسکیں گے جہاں سے وہ عمرہ زائرین اور مسافروں کو واپس لائیں گے۔

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ:سید ماجدعلی

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی، سعودی سول ایوی ایشن نے پاکستان ایئرلائن کو خصوصی رعائت دیتے ہوئے اٹھارہ مارچ تک پاکستانیوں کو واپس لے جانے کی کی اجازت دے دی۔نجی ٹی وی اے کے مطابق سی اے اے نے پی آئی اے کو جدہ اور مدینہ میں پروازلانے کی اجازت دے دی ہے۔سعودی حکومت کی رضامندی کے بعد اب پاکستان سے خالی جہاز جدہ اور مدینہ میں لینڈ کرسکیں گے جہاں سے وہ عمرہ زائرین اور مسافروں کو واپس لائیں گے۔رپورٹ کے مطابق اٹھارہ مارچ تک کی مہلت ایئر مارشل ارشد ملک کی خصوصی کاوشوں کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔یادرہے سعودی ایوی ایشن نے پاکستان سمیت تمام ممالک کے مسافروں کو سعودی عرب سے واپس جانے کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا۔دوسری جانب سعودی حکومت کی ہدایات کے تحت وہ افراد جو سعودی شہری ہیں یا اقامہ ویزہ رکھتے ہیںانہیں بھی 72گھنٹے دیئے گئے تھے جس میں وہ سعودی عرب کا سفر کر سکتے ہیں اور یہ مہلت اتوار 15 مارچ 2020 کی سہ پہر 3 بجے تک دی گئی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.