شاداب خان پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 62وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے

شاداب خان نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنرز کی فہرست میں محمد نواز کو پیچھے چھوڑا ہے

شخصیات ویب نیوز 

12فروری 2022 ہفتہ 10رجب المرجب 1443ھ

رپورٹ : سلیم آذر

شاداب خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر بن گئے۔

آج ہفتہ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے  خلاف میچ میں  جیمز  وینس کو آوٹ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب  خان کی پی ایس ایل میں وکٹوں کی تعداد 62 ہوگئی۔

شاداب نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنرز کی فہرست میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کو پیچھے چھوڑا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے 66 میچز میں 61 وکٹیں لی ہیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب نے 58 میچز میں 62 وکٹیں لے کر انھیں  پوچھے چھوڑا۔

خیال رہے کہ محمد نواز انجری کی وجہ سے پی ایس ایل کے بقیہ میچز  سے باہر ہوگئےہیں اور آج کے میچ میں بھی وہ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب نہیں تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اسپنر  بن  گئے ہیں ۔ انھوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کو پیچھے چھوڑا  ہے جنھوں نے 66 میچز میں 61 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں   جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب  58 میچز میں 62 وکٹیں لے کر محمد نواز سے آگے نکل گئے ہیں اور ان کی وکٹوں کی تعداد  محمد نواز سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ جو پی ایس ایل کے تمام ایڈیشن میں کسی بھی بائولر کی سب سے زیادہ وکٹین ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.