صدر ٹرمپ مریکا کے نواز شریف نکلے، خود کو امریکی معیشت کے لیے ناگزیر قرار دے ڈالا

نواز شریف کے ”مجھے کیوں نکالا“ کی طرح ٹرمپ نے ”میرا مواخذہ کیوںہوگا؟“ کا نعرہ لگا دیا

میرا مواخذہ کیا گیا تو ہر امریکی غریب ہو جائے گا ،مارکیٹ کریش اور امریکی معیشت تباہ ہو جائے گی، ٹرمپ

 نواز سریف ایک کیفیت کا نام ہے جو ٹرمپ سمیت کسی پر بھی طاری ہو سکتی ہے

گزرتے وقت کے ساتھ امریکی صدرپر منڈلاتے مواخذے کے سائے گہرے ہونے لگے ہیں

 شخصیات ویب ڈیسک

 نااہل وزیراعظم نواز شریف نے کرپشن کی تحقیقات اور عدالت عظمیٰ میں سماعت کو جمہوریت کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے جو یہ دہائی مچائی تھی کہ ان کی حکومت ختم کی گئی تو پاکستان معاشی دیوالیہ ہوجائے گا ۔ یہی دہائی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مچانی شروع کردی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر ان کا مواخذہ کیا گیا تو ہر امریکی غریب ہو جائے گا، مارکیٹ کریش کر جائے گی اور امریکی معیشت تباہ ہو جائے گی۔اپنے مواخذے کے بڑھتے ہوئے امکانات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو امریکی معیشت بہتر کر دی ہے، ان کا مواخذہ کیوں ہوگا؟

امریکی صدر کے خود کو امریکا کے لیے نا گزیر سمجھنے کے رویے اوراداروں کو دھمکاتے بیانات کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ نواز سریف ایک کیفیت کا نام ہے جو ٹرمپ سمیت کسی پر بھی طاری ہو سکتی ہے۔ نواز شریف نے دہائی مچائی تھی کہ مجھے کیوں نکالا توامریکی صدر ٹرمپ پر جب مواخذے کے سائے منڈلانے لگے تو وہ بول اٹھے کہ میرے مواخذے سے امریکی معیشت تباہ ہوجائے گی، ہر امریکی غریب ہو جائے گا اور مارکیٹ کریش کر جائے گی۔اپنے مواخذے کے بڑھتے ہوئے امکانات پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے تو امریکی معیشت بہتر کر دی ہے، ان کا مواخذہ کیوں ہوگا؟

امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو کیا گریڈ دیں گے تو انہوں نے خود کو اے پلس گریڈ دینے کا کہا ہے۔

خاتون ماڈلز کو ناجائز تعلقات پر خاموش رہنے کے لیے رقوم کی ادائیگی پر اپوزیشن جماعت نے ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ امریکی صدرپر منڈلاتے مواخذے کے سائے گہرے ہونے لگے ہیں،دو سابق ساتھیوں کے ا عترافی بیان نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے ایف بی آئی کے ساتھ پلی بارگین کر لی،ٹیکس چوری اوربینک سے غلط بیانی سمیت 8 خلاف قانون اقدامات کا اعتراف کر لیا۔کوہن نے ایف بی آئی کے سامنے فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئل سمیت دوخواتین کوخاموش کرانے کا اعتراف بھی کرلیا۔کوہن نے کہا کہ اسٹارمی ڈینیل سمیت دو خواتین کو چپ رکھنے کے لیے 1 لاکھ 30 ہزار اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر دیے جو الیکشن پر اثر انداز ہونا چاہتی تھیں، ٹرمپ کے ساتھ طویل عرصہ گزارنے والے کوہن کو4سے 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، جس میں نرمی کے لیے وہ روسی مداخلت سے متعلق تعاون پر بھی غور کرسکتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق انچارج ( سابق کمپین منیجر) پاول مینا فورٹ پر بھی بینک اورٹیکس فراڈ سمیت 8 جرائم ثابت ہوگئے،جس کے بعد ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق انچارج پال مینافورٹ پر مالی بدعنوانیوں کا جرم ثابت ہوگیا، جس میں ٹیکس فراڈ، بینک فراڈ اور بیرون ملک بینک اکاﺅنٹس چھپانے کے جرم شامل ہیں، مینافورٹ اور کوہن کو 016 2کے الیکشن میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کے نتیجے میں شامل تفتیش کیا گیا تھا۔

امریکی صدر نے مینافورٹ کو اچھا آدمی قرار دیا ،اس پر مقدمہ قائم کرنے اور اسے مجرم ٹھہرانے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے اپنے خلاف مہم کا حصہ قرار دیاہے۔ٹرمپ نے یہ کہہ کر اپنا دفاع کیا کہ مینافورٹ کے کیس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اس میں وہ بھی ملوث ہیں، ٹرمپ کو ایک ہی دن میں تیسرا جھٹکا بھی لگا۔

صدر کے اقتصادی مشیرکے گھرانتہائی دائیں بازو لیڈرکومدعوکیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ایک کانفرنس میں پیٹربرملو کےساتھ پینل میں شریک ہونے پر صدر کے تقریر لکھنے والے کومستعفی ہوناپڑاتھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.