عائشہ بیگ عاشی کے یومِ پیدائش 13ستمبر پر ان کے کلام کی اشاعت کا تحفہ خاص

عائشہ بیگ عاشی معروف شاعرہ ہیں ۔ ان کا یہ شعر بہت مقبول ہوا ہے
ردیف ِ مستقل ہوں میں غزل کی
میں کیوں بدلوں گی کیا میں قافیہ ہوں

خوشہ شاعری

 

عائشہ بیگ عاشی 

مثلِ دریا یہ جو چڑھتا ہے اُتر جاتا ہے
وقت اچھا ہو بُرا ہو یہ گزر جاتا ہے

آنکھ سے اشک بلا وجہ نہیں بہتے ہیں
حد گزر جانے سے برتن بھی تو بھر جاتا ہے
۔۔۔۔۔
خمارِ عشق رکوع و سجود میں موجود
سبھی حدود سے باہر حدود میں موجود

14034706_10210241049082554_7531078922767741378_n

میرے خیال مری سوچ میں تصور میں
رہینِ روح ہے لیکن وجود میں موجود
۔۔۔۔۔۔
بس اپنی ذات پہ منہائی کا عمل رکھا
جُڑا ہوا ہے تبھی میرا خانداں اب تک
۔۔۔۔۔
اشک بن کر اُبل رہے ہو تُم
میری آنکھوں میں جل رہے ہو تُم

تُم سویرا ہو زندگی کا مری
شام میں کیسے ڈھل رہے ہو تُم

دل میں آتش فشانِ الفت ہے
اور اُس سے نکل رہے ہو تُم

Facebook Comments

POST A COMMENT.