منظور وسان کا نیا خواب،عمران خان2020میں وزیراعظم نہیں رہیں گے

منظور وسان  نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو اتحاد ہے وہ آئندہ سال ٹوٹ جائے گا

2020 میں‌ حکومتی اتحاد ٹوٹنے کے بعد اسی میں سے وزیراعظم منتخب ہوگا، رہنما پیپلز پارٹی کا خواب

یپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ 2020 میں عمران خان وزیراعظم نہیں رہیں گے اور وہ سال ان کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔اتوارکو وسان ہاﺅس میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے منظور حسین وسان نے کہا کہ 2020 میں عمران خان کے ساتھ جو اتحاد ہے وہ ٹوٹ جائے گا۔منظور وسان  نے کہا کہ اتحاد ٹوٹنے کے بعد اسی میں سے ایک اور وزیر اعظم منتخب ہوگا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہوسکتا ہے کہ آنے والا وزیراعظم پی ٹی آئی سے ہو اور یا یہ بھی ممکن ہے کہ کسی اور پارٹی سے ہو،منظور وسان نے کہا کہ آصف علی زرداری اورمیاں نواز شریف کی ملاقات ہوگی،اب یہ جیل میں ہو اوریا جیل سے باہرہو مگرملاقات ضرور ہوگی۔سابق صوبائی وزیرنے کہا کہ احتساب ہو تو سب کا ہو مگرایسا نہ ہو کہ کسی کو انکوائری کے درمیان ہی گرفتار کرلیا جائے اور کسی کا ریفرنس داخل ہو تو بھی گرفتاری نہ ہو۔ انہوں نے مساویانہ سلوک پر زور دیا۔موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برسراقتدار آنے سے قبل دعوے تھے کہ گھرتعمیر کریں گے اور روزگار دیں گے مگر کر سب کچھ الٹا کر رہے ہیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ گھر نہ گرانے اور روزگار نہ چھیننے کے وعدے کہاں گئے؟،پی پی پی کے رہنما نے کہا کہ سی ٹی ڈی، سی آئی اے، پولیس اور کچھ دیگر کے متعلق عمران خان کو ابھی معلوم ہوا ہے کہ وہ پاورفل ہیں اوران کو جلد ہاتھ لگانے سے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔لیکن اس وقت یہاں اس کے برعکس ہورہا ہے۔انھوں نے کہا کہ خان گڑہ تو کبھی پیر جو گوٹھ تو کبھی کسی اور جگہ لوگ جمع ہوتے مگر اب گڑہوں سے کام نہیں چلے گا۔ادہر ادہر سے کام لینے والے اب پریشان ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.