فواد چودھری کا ملک میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرانے کا اعلان

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نئی ویزہ پالیسی سے پاکستان میں بڑی تبدیلی آئے گی، 1965 تک پاکستان ایک بہترین ملک رہا، پاکستان سیاحوں کے لئے جنت ہے

اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت 2 سال کر دی گئی ہے، چاہتےہیں سیاحت پاکستانی معیشت کی بنیاد بنے، ڈپلومیٹک کارڈ کی مدت 3 سال کر دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ایوان آمد پر اپوزیشن کا رویہ درست نہیں تھا

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا ملک میں نئی ویزا پالیسی متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 175 ممالک کو ای ویزہ کی سہولت دی گئی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ نئی ویزہ پالیسی سے پاکستان میں بڑی تبدیلی آئے گی، 1965 تک پاکستان ایک بہترین ملک رہا، پاکستان سیاحوں کے لئے جنت ہے،نئی ویزا پالیسی میں 50 ملکوں کو ایئرپورٹ لاؤنج پر ہی ویزہ دے دیا جائے گا جبکہ 175 ملکوں کو ای ویزہ کی سہولت دی گئی ہے، موجودہ حکومت میں 70 سال بعد ایک نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے، اسٹوڈنٹ ویزا کی مدت 2 سال کر دی گئی ہے، چاہتےہیں سیاحت پاکستانی معیشت کی بنیاد بنے، ڈپلومیٹک کارڈ کی مدت 3 سال کر دی گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ایوان آمد پر اپوزیشن کا رویہ درست نہیں تھا،پارلیمنٹ میں فقرے کسے جاتے ہیں، گالیاں دی جاتی ہیں، اپوزیشن کو وزیراعظم کا بھی احترام کرنا ہوگا، معیشت تباہ کرنے والے لیکچر دے رہے ہیں،پاکستان کو خطرہ نہیں بلکہ سندھ کے غداروں کو خطرہ ہے،ماڈل ٹاؤن میں منصوبہ بندی کے تحت قتل عام کیا گیا جبکہ ساہیوال واقعہ تو غلطی سے ہوا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.