سندھ کے وزیراعلی کی فیصل واوڈا کو تنبیہ،حکومت کرنا سیکھیں دھمکی نہ دیں

سندھ کے وزیر اعلی کی فیصل واوڈا کو تنبیہ، حکومت کرنا سیکھیں دھمکی نہ دیں
 وزیر اعلی مراد علی شاہ  نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے   وفاقی وزیرفیصل واوڈا حکومت کرنا سیکھیں دھمکی نہ دیں
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 18ویں ترمیم کو رول بیک کرنا یا اس حوالے سے سیاست کرنا کم عقلی کی باتیں ہیں، سندھ ،پاکستان کا حصہ ہے،اس کی مدد کریں گے تو وہ احسان نہیں ہوگا، مدد کریں، احسان نہیں ، ہم کراچی کو اون کرتے ہیں

شخصیات ویب ڈیسک

سندھ  کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیراور تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے بیان پر شدیدردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل واوڈا حکومت کرنا سیکھیں دھمکی نہ دیں۔

سندھ میں‌تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر فیصل واوڈا

سندھ میں‌تحریک انصاف کے رہنما وفاقی وزیر فیصل واوڈا

انہوں نے کہ سندھ پاکستان کا حصہ ہے، اس کی بہتری کے لیے اقدامات کریں گے تو وہ احسان نہیں ہوگا، مدد کریں، احسان نہیں۔
سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے و فاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کے بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا، انہوں نے فیصل واوڈا کے کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر حکومت کرنا سیکھیں دھمکی نہ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ18ویں ترمیم رول بیک کرنا کم عقلی کی باتیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کراچی، سندھ کا دارالحکومت ہے اور ہم کراچی کو اون کرتے ہیں۔
کراچی میں علاج کرانے کے لیے 50 فیصد مریض باہر سے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ پر شدید دباﺅ ہے ،سندھ کی بہتری کے لیے اقدامات کریں گے تو وہ احسان نہیں ہوگا، مدد کریں، احسان نہیں
وزیراعلی سندھ نے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ فیصل واوڈا حکومت کرنا سیکھیں دھمکی نہ دیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.