قائد آباد میں دھماکا، دو افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے

لانڈھی قائد آباد چوک پر ہوا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکا سلنڈرکاتھایابارودی مواد کا،تعین کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے

لانڈھی قائد آباد میں فلائی اوور کے نیچے دھماکا ہوا ہے جس کے باعث دو افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق دھماکا قائد آباد چوک پرحامد اسپتال کے سامنے ہوا تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکا سلنڈر کا تھا یا بارودی مواد کا،تعین کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔قائدآباد کے فلائی اوور کے نیچے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ایس ایس پی ملیرکے مطابق علاقے کو سیل کرکے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے دھماکے میں 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 5 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.