لتا منگیشکر، برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ بھی کورونا کا شکار ہوگئیں

   لتا منگیشکر کوکورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آئی سی یو منتقل کردیا گیا، حالت اب بہتر

 

شخصیات ویب نیوز

بدھ 7جمادی الآخر 1443 ھ 11 جنوری 2022

رپورٹ : سلیم آذر

لتا منگیشکر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں جس کے بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 92 سالہ گلوکارہ میں کورونا وائرس کی معتدل علامات موجود ہیں۔

ڈاکٹرز کاان کی حالت کے حوالے سے کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے تاہم انہیں احتیاطی طور پرآئی سی یو میں رکھاگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایاہے کہ گلوکارہ لتا منگیشکر کا کورونا مثبت آنے کے بعد انہیں ممبئی کے ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کرایا دیا گیا ہے ۔گلوکارہ کی بھانجی رچنا نے میڈیا کو بتایا کہ گلوکارہ میں کورونا کی علامات پائی جارہی ہیں ۔وہ آہستہ آہستہ ٹھیک ہو رہی ہیں ان کی عمر کو دیکھتے ہوئے صرف احتیاطی وجوہات کی بنا پر آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ براہ کرم انہیں اپنی دعاوں میں رکھیں۔

لتا منگیشکر کو اس سے قبل نومبر 2019 میں سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا

لتا منگیشکر کو اس سے قبل نومبر 2019 میں سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا

لتا منگیشکر کو اس سے قبل نومبر 2019 میں سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس وقت ان کی

چھوٹی بہن اوشا نے مبینہ طور پر کہا تھا کہ گلوکار کو وائرل انفیکشن ہے۔ لتا منگیشکر کوبھارت کی طرف سے متعدد ایوارڈ سے نوازا گیا  ہے جن میں پدم بھوشن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، اور متعدد نیشنل فلم ایوارڈزشامل ہیں۔

سب سے زیادہ گانے ریکارڈ کرانے کا بھی لیجنڈ گلوکارہ کو ہی اعزاز حاصل ہے

واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس اور اومی کرون کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس سے قبل کئی فنکار موجودہ لہر کا شکار ہوچکے ہیں جن میں شاہد کپور، گلوکار سونو نگم، اریجیت سنگھ اور جھانوی کپور کی بہن خوشی کپور شامل ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.