مودی حکومت نے امن کا موقع گنوا دیا، وزیرخارجہ پاکستان کا اقوام متحدہ میں خطاب

مودی حکومت نے امن کا موقع گنوا دیا، وزیرخارجہ پاکستان کا اقوام متحدہ میں خطاب

مودی حکومت نے لائن آف کنٹرول پرحملے کی غلطی کی تو پاکستان بھرپورجواب دے گا،

شخصیات ویب رپورٹ

نیویارک،پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو اقوام عالم کے ساتھ مل کر نئی جہتوں کی تلاش میں کوشاں رہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کی پہلی ترجیح عوام کی فلاح ہے۔دنیا ایک دوراہے پر کھڑی ہے اوروہ عالمی اصول متزلزل دکھائے دیتے ہیں جن پراقوام عالم کا اتفاق ہے،وزیرخارجہ نے کہا کہ دنیا میں نئے راستے متعین کرنے کی ضرورت ہے لین اس میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔ یکطرفہ اقدام اور کاروباری مصلحتیں اقوام عالم کی فیصلہ سازی پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پائیدار ترقی کے رستے میں بہت رکاوٹیں ہیں۔مشرق وسطی کے حالات باعث تشویش ہیں جن کی وجہ سے دراڑوں میں اضافہ ہو رہا ہے، مسئلہ فلسطین اب بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کی پاسداری کرتا ہے اور سلامتی کونسل کو مزید مضبوط، جمہوری اور شفاف دیکھنا چاہتے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ میں بات چیت کا اچھا موقع تھا لیکن مودی حکومت نے تیسری مرتبہ یہ موقع گنوا دیا۔ جنوھی ایشیا میں اس وقت تک امن نہیں ہو سکتا جب تک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کیا جاتا اورکشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا۔انہوں نے متنبہ کیا کہ اگربھارت نے لائن آف کنٹرول پرحملے کی غلطی کی تو اسے پاکستان کی جانب سے بھرپورردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور وہ ہندوستان سے اس دہشت گردی سمیت تمام معاملات پر بات کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بحریہ کا کمانڈر کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، اس نے بھارت کے خلاف ثبوت فراہم کئے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.