نئی دہلی انتظار کرے ،اب ہم سرپرائز دیں گے، ترجمان پاک فوج کا چیلنج

پاک فوج ترجمان اورڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم نے جواب دینے کیلئے وقت اورجگہ کا تعین خود کرنا ہے،بھارتی طیارے 3 مقامات پرریڈارمیں نظرآئے جبکہ مظفرآباد سیکٹر سے سرحد عبورکی اوربالاکوٹ تک آئےپاک فضائیہ کے بروقت چیلنج پربھاگتے ہوئے جبہ کے مقام پرپے لوڈ گرا دیا

جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، ٹھکانے تباہ کئے تو کہاں ہے ملبہ اور لاشیں؟بھارت نے حملہ نہیں در اندازی کی،اب ہماری باری ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکی پریس بریفنگ

شخصیات ویب ڈیسک
پاک فوج کے ترجمان اورڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہم نے جواب دینے کیلئے وقت اور جگہ کا تعین خود کرنا ہے، اب بھارت انتظار کرے، اب ہم سرپرائز دیں گے۔آئی ایس پی آر کے سربراہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بے وقوف دوست سے دانا دشمن اچھا ہوتا ہے، بھارت پاکستان دشمنی میں بھی بےوقوفی اور جھوٹ کا سہارا لیتا ہے۔ بھارتی میڈیا کہتا ہے کہ بھارتی جنگی طیارے 21 منٹ تک پاکستان میں رہے اور انہوں نے 350سے زائد افراد کو ہلاک کیا، بھارت آئے اور 21 منٹ پاکستان میں رہ کر دکھائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو واضح کیا تھا کہ اگر حملہ ہوا تو فوری جواب آئے گا،بھارت زمین پر آتا تو اس کو ویسا جواب ملتا جو ہم نے پلان کیا تھا۔پاک فضائیہ حالت کی کشیدگی کے تناظر میں تواترسے پٹرولنگ کررہی ہے۔ رات کے وقت ہماری ٹیم معمول کی پرواز پر تھی۔ بھارتی طیارے تین مختلف مقامات پر پاکستانی ریڈار میں نظر آئے جبکہ ایک مقام مظفر آباد سیکٹر سے انہوں نے سرحد عبور کی اوربالاکوٹ تک آئے ۔ فضا میں موجود پاکستانی فضائیہ کے طیاروں نے انہیں بروقت چیلنج کیا جس پر بھارتی طیاروں نے پسپا ہوتے ہوئے جبہ کے مقام پر اپنے ہتھیار گرا دیئے۔ بھارت نے پاکستان کو پہلے دو مختلف مقامات پر مصروف کیا لیکن پھر کشمیر میں علیحدہ مقام سے دراندازی کی۔جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، کوئی ایک اینٹ بھی نہیں ٹوٹی،اگر کوئی انفراسٹرکچر تباہ ہوتا تو وہاں ملبہ ہوتا۔بھارتی طیاروں نے ٹھکانے تباہ کئے ہیں تو کہاں ہے ملبہ اور لاشیں؟ بھارتی فضائیہ کا مقصد شہری آبادی کو نشانہ بنانا تھا۔ بھارت کا مقصد ایسی جگہ پرحملہ کرنا تھا جہاں وہ دعویٰ کر سکے کہ دہشت گردوں پر حملہ کیا۔بھارت نے حملہ نہیں در اندازی کی اور اب ہماری باری ہے۔موسم کی خرابی کی وجہ سے صحافیوں کونہیں لے جاسکے ورنہ آن گرائونڈ دیکھتے وہاں کچھ بھی نہیں ۔ دو جمہوریتیں کبھی آپس میں نہیں لڑتیں۔ بھارت نے ثابت کیا وہاں جمہوریت نہیں ، ہمارے ہاں جمہوریت ہے، ہمارے یہاں اتفاق رائے ہے، ہم سب ایک ہیں، بھارت ہماری جوابی کارروائی کا انتظار کرے، بھارت کو جواب دینے کیلئے تمام آپشن کھلے ہیں۔ ہم نے خطے میں امن کیلئے بہت نقصان برداشت کرلیا، اب ہم آپ کو سرپرائز دیں گے، آپ انتظار کریں، ہم نے جواب دینے کیلئے جگہ اور وقت کا تعین خود کرنا ہے۔ ہم ان بندروں سے نپٹ لیں گے لیکن ان کے طریقے سے نہیں۔ جھوٹ کا جواب جھوٹ سے نہیں سچ سے دیں گے۔ ہم انڈیا کو مختلف جواب دیں گے اور سرپرائز کریں گے۔ پریس بریفنگ کے بعد غیررسمی گفتگومیں ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہاکہ بھارتی ڈیزائین ناکام بنائیں گے۔بھارت نے مظفرآبادسیکٹرسے 4سے زائد جہازبھیجے جو 6کلومیٹر اندر آئے،بھارتی طیارے 3بجکر 55منٹ پر آئے،پاک فضائیہ نے موثرحکمت عملی سے ماربھگایا۔بھارتی طیارے 3منٹ میں پے لوڈ پھینک کر3بجکر 58منٹ پر فرارہو گئے۔بھارت اپنے عزائم میں ناکام ہوا،حواس باختہ ہوکربھاگا،پاکستان جھوٹ پر بھارت کو بے نقاب کرےگا،پاکستان جواب دےگا اوربھرپور دے گا۔ پاکستان کا جواب مرضی کی جگہ اوروقت کے مطابق ہوگا۔پاکستان کاجواب مختلف،منفرداورحیران کن ہوگا۔پاکستان کا جواب ایساہوگا کہ آئندہ بھی اختیارہمارے پاس رہےگا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر

Facebook Comments

POST A COMMENT.