آن لائن ٹیکسی سروس کو خطرہ،سندھ حکومت نے بند کرنے کا عندیہ دیدیا

آن لائن ٹیکسی کے علاوہ بائیکااورکریم موٹربائیک بندکرنے پر بھی غور،اسکول وینوں اوربسوں میں لگے سی این جی سلینڈرکیخلاف کارروائی کرکے رپورٹ دینے کی ہدایت، نجی کمپنیوں اوبراورکریم نےسات یوم میں روٹ پرمٹ کی اجازت نہ لی تو ان کو بندکردیاجائیگا،صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ

شخصیات ویب ڈیسک
آن لائن ٹیکسی سروس کے خلاف بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظرحکومت سندھ نے آن لائن ٹیکسی سروس بند کرنے کیلئے آن لائن سروس فراہم کرنیوالے اداروں کووارننگ لیٹر(انتباہی خط)لکھنے کافیصلہ کرلیا،صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس شاہ کاکہنا

کریم اور اوبر جلد رجسٹریشن کروالیں، سندھ حکومتکریم اور اوبر جلد رجسٹریشن کروالیں، سندھ حکومت

ہے کہ آن لائن ٹیکسی سروس

والے حکومت سندھ کے احکامات ماننے کوتیارنہیں ہیں، صوبائی وزیرکامحکمہ کےافسران کے ساتھ تعارفی اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرٹرانسپورٹ نے کہاکہ کراچی میں کریم اوراوبرٹیکسی نے سندھ حکومت سے اجازت نہیں لی اسے ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہیں انہوں نے نجی کمپنی کو وارننگ دیتے ہوئے کہاکہ اوبراورکریم سندھ حکومت سے روٹ پرمٹ کی سات دن اجازت لے،اگراجازت نہیں لی گئی تو ان کو بندکردیاجائیگا،صرف معاہدے پردستخط ہوئے تھے اور تین سال تک ان کی طرف سے جواب نہیں آیا۔انہوں نے افسران پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئےکہاکہ کراچی میں گزشتہ روزکریم ٹیکسی کاواقعہ پیش آیا تھا،اس کیخلاف کوئی ایکشن ہوا،سندھ حکومت کریم اوراوبرانتظامیہ کوخط لکھے گی تاکہ ایک ہفتے کہ اندررجسٹریشن کروالیں۔انہوں نے کہاکہ اسکول بسوں اوروینوں میں سی این جی سے نقصانات ہوتے ہیں،ان کو بندکیاجائیگا،اسکول وینوں اورانٹرسٹی سروسزبسوں میں سی این جی کٹ لگانے پر 2015 سے پابندی ہے،لمبے روٹ پرچلنے والی گاڑیوں میں سی این جی سلنڈرلگانے پرپابندی ہے،کراچی میں اسکول وینوں اوربسوں میں لگے سی این جی سلینڈرکے خلاف کارروائی کرکے افسران ہفتہ واررپورٹ دیں۔اویس شاہ نے کہاکہ کراچی میں بائیکااورکریم موٹربائیک کو بھی بندکرنے پرغورکررہے ہیں،کیوں کہ انہوں نے محکمہ ٹرانسپورٹ سے اجازت نہیں لی،خدا نخواستہ کوئی واقعہ ہوجائے تواس کاذمہ دارپھرسندھ حکومت کو ٹھرایاجاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ گرین لائن وفاق کامنصوبہ ہے پرسندھ حکومت مددکررہی ہے،نئی وفاقی حکومت کی وجہ سے گرین لائن بس پروجیکٹ کی پالیسی تبدیل کی گئی،تمام منصوبے جلد مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کواچھی ٹرانسپورٹ مہیاکرسکیں،محکمہ ٹرانسپورٹ کی پراپرٹی سے قبضے جلد ختم کروائے جائیں اوررپورٹ دی جائے۔انہوں نے افسران پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ٹرانسپورٹرزنے کس کے کہنے پرکرائے بڑھائے؟ٹرانسپورٹرزکی من مانی نہیں چلے گی،عوام سے ٹرانسپورٹرزپراناکرایہ ہی لیںگے،اضافی کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاﺅن کیاجائے۔

Facebook Comments

Comments are closed.