نیوزی لینڈ دہشت گردی نے ثابت کردیا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا,عمران خان

نیوزی لینڈ میں دہشت گردی نے ثابت کردیا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،وزیراعظم عمران خان نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کا واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، واقعہ تکلیف دہ ہے ۔ اس واقعے نے ہمارے موقف کی تائید کردی کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،وزیراعظم عمران خان
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مساجد میں کی جانے والی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے تکلیف دہ قرار دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملہ ہمارے اس مو ¿قف کی تصدیق کرتا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان بڑھتے ہوئے حملوں کے پیچھے 9/11 کے بعد تیزی سے پھیلنے والا “اسلاموفوبیا” کار فرما ہے جس کے تحت دہشت گردی کی ہر واردات کی ذمہ داری مجموعی طور پر اسلام اور سوا ارب مسلمانوں کے سر تھوپنے کا سلسلہ جاری رہا۔
وزیراعظم عمران خان کی نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں کی شدید مذمت
حملے نے ہمارے موقف کو ثابت کر دیا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔9/11 کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

اسلام آباد /کراچی ، شخصیات ویب ڈیسک جمعہ 15 مارچ2019
وزیراعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ میں مساجد میں ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے حملے پر صدمے کی حالت میں ہوں۔
حملے نے ہمارے موقف کو ثابت کر دیا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متاثرہ خاندان کے لیے دعا گو ہیں۔
ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے کہا کہ9/11 کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔اسلام اور ایک ارب تیس کروڑ مسلمانوں پر دہشت گردی کا الزام لگایا جاتا ہے۔ ایسا کرنے کا مقصد مسلمانوں کی سیاسی جدوجہد کو مسخ کرنا تھا۔
وزیر اطلاعات نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر نیوزی لینڈ میں مساجد پر فائرنگ کے واقعے پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عوام کی دعائیںنیوزی لینڈ کے عوام کے ساتھ ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا شکرہے بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم حملے میں بچ گئی، پاکستان نے نے کئی سال پہلے ایسی صورتحال کا سامنا کیا تھا، پاکستان اس درداورتکلیف کو محسوس کرسکتا ہے۔
جب کہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان، نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہے۔ المناک واقعے کے بعد تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد میں فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس المناک واقعے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نیوزی لینڈ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور دہشت گردی کے واقعات سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں

Facebook Comments

POST A COMMENT.