معاشی بحالی، وزیراعظم نے آئی ایم ایف سے فوری مذاکرات کی منظوری دیدی

معاشی بحالی کیلئے اقتصادی ماہرین کے ساتھ دوست ملکوں سے بھی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،
ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں جس سے معاشی بحران پرقابو پایا جا سکے،وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر

شخصیات ویب ڈیسک
اسلام آباد،وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے فوری مذاکرات کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نےکہا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں جس سے معاشی بحران پرقابو پایا جا سکے،ایسا پروگرام لانا چاہتے ہیں کہ جس کا کمزور طبقے پر کم سے کم اثر پڑے،معاشی بحالی کیلئے ہمارا ہدف صاحب استطاعت لوگ ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی بحالی کیلئے اقتصادی ماہرین کے ساتھ مشاورت کی ہے اور دوست ملکوں سے بھی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،ہم نے اس بحران سے نکلنے کیلئے متبادل راستے اختیار کرنے ہیں اوراس مشکل سے نکلنے کیلئے ایک سے زیادہ ذرائع استعمال کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سارے عمل کیلئے4 سے 6 ہفتوں کا وقت درکار ہوگا اور آئی ایم ایف پروگرام کا دورانیہ 3 سال ہو گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے فوری مذاکرات کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نےکہا کہ آئی ایم ایف سے ایسا پروگرام لینا چاہتے ہیں جس سے معاشی بحران پرقابو پایا جا سکے،ایسا پروگرام لانا چاہتے ہیں کہ جس کا کمزور طبقے پر کم سے کم اثر پڑے،معاشی بحالی کیلئے ہمارا ہدف صاحب استطاعت لوگ ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی بحالی کیلئے اقتصادی ماہرین کے ساتھ مشاورت کی ہے اور دوست ملکوں سے بھی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،ہم نے اس بحران سے نکلنے کیلئے متبادل راستے اختیار کرنے ہیں اوراس مشکل سے نکلنے کیلئے ایک سے زیادہ ذرائع استعمال کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سارے عمل کیلئے4 سے 6 ہفتوں کا وقت درکار ہوگا اور آئی ایم ایف پروگرام کا دورانیہ 3 سال ہو گا۔خیال رہے کہ چند روز قبل اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.