وزیراعلیٰ سندھ نے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والاپرپولیس رپورٹ مسترد کردی

وزیراعلیٰ سندھ نے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والاپرپولیس رپورٹ کومسترد کرتے ہوئے کہا یہ غفلت نہیں بلکہ یہ بیان میرے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے

 بتایاجائے میرے خلاف بیان کس نے دلوایا ، پولیس حقائق بتا دے ورنہ میں کارروائی کروں گا، مراد علی شاہ

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ: سید ماجد علی
وزیراعلیٰ سندھ نے ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والاپرپولیس رپورٹ کویکسرمسترد کرتے ہوئے کہا یہ غفلت نہیں بلکہ یہ بیان میرے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے، مجھے یہ بتایاجائے میرے خلاف بیان کس نے دلوایا ، پولیس حقائق بتا دے ورنہ میں کارروائی کروں گا۔گرفتارٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والاکے مبینہ ویڈیو بیان کے معاملے پرآئی جی سندھ ، دیگرپولیس افسران کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات 5 گھنٹے بعد ختم ہوگئی ، پولیس افسران نے وزیراعلیٰ سندھ کے سامنے اعتراف کیا تسلیم کرتے ہیں یہ سنگین غلطی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے یوسف ٹھیلے والاپرپولیس رپورٹ کویکسرمسترد کرتے ہوئے افسران سے یوسف ٹھیلے والا کا بیان سامنے رکھ کرجرح کی، مراد علی شاہ نے کہا اب آپ خود بتائیں ذمہ دار پولیس افسران کو کیا سزا دی جائے، یہ غفلت نہیں بلکہ یہ بیان میرے خلاف سوچی سمجھی سازش ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کسی چھوٹے افسر پرذمہ داری ڈال کربڑے افسران بچ نہیں سکتے، بیان کی ریکارڈنگ کے وقت دیگراشخاص بھی موجود تھے، ویڈیو ریکارڈنگ پر ان اشخاص کی موجودگی، ہدایات پر بے بنیاد بیان ریکارڈ کرایا گیا، میں اس بیان کے ماسٹر مائنڈ تک پہنچنا چاہتا ہوں۔مراد علی شاہ نے کہا پولیس حقائق بتا دے ورنہ میں کارروائی کروں گا، مجھے کوئی سروکارنہیں کہ ٹھیلے والا کتنا بڑا دہشت گرد ہے، انھوں نے سوال کیا مجھے یہ بتایا جائے میرے خلاف بیان کس نے دلوایا، بڑے افسران نے بیان ریکارڈ کا ذمہ دار چھوٹے افسران کو قرار دیا، اس معاملے میں اتنی خامیاں ہیں تو دیگر کیسز میں پولیس کیا تحقیقات کرتی ہو گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.