وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس، میٹرک کے امتحان ملتوی، اسکول 30مئی تک بند

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کا ہنگامی اجلاس، میٹرک کے امتحان ملتوی ، اسکول 30مئی تک بند
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں میں اہم فیصلے
سندھ کابینہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیاں یکم مارچ تا 30 مئی تک کرنے کا اعلان کردیا

شخصیات ویب نیوز
رپورٹ : سلیم آذر

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ فیصلے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے،  وزیر تعلیم سندھ سعید غنی
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ فیصلے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے یکم جون سے کھلیں گے جبکہ نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شادہ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے بھی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم جون 2020 کو دوبارہ کھلیں گے۔
کورونا کے خوف کے پیش نظر سندھ میں نہم اوردسویںکے امتحانات ملتوی اور تعلیمی ادارے 30 مئی تک بند کردیے گئے
کراچی : سندھ کابینہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر گرمیوں کی چھٹیاں یکم مارچ تا 30 مئی تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے ساتھ ہی میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس کے بعد اپنے بیان میں وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہاوزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ فیصلے سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔
ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آ گیا ہے، گلگت میں کورونا کے تیسرے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ملک میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 21 ہو گئی ہے۔ جن میں سے سندھ میں 15 (14کراچی ایک حیدر آباد)،گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 2 جب کہ کوئٹہ میں ایک کیس سامنے آیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.