ٹی 20 ورلڈ کپ تو قومی ٹیم نہ لا سکی مگر عالمی کرکٹ پاکستان لے آئی

ٹی 20 ورلڈ کپ تو پاکستان ٹیم نہ جیت سکی  مگر اس نے لوگوں کے دل جیت لیے

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے رویے اور کھیل سے عالمی کرکٹ ماہرین کوبھی اپنا گرویدہ بنا لیا

وزیر اعظم پاکستان اور پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان عمران خان کا میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم کے نام پیغام ، آسٹریلیا کو مبارک باد

کوئی بات نہیں، تم جیتو یا ہارو، ہمیں تم سے پیار ہے، مہوش حیات  اور دیگر فنکاروں و شائقین کا قومی ٹیم  کے کھلاڑیوں کو حوصلہ

شخصیات ویب نیوز

رپورٹ : سلیم آذر

12 نومبر 2021 جمعہ 6 ربیع الثانی 1443ھ

وزیر اعظم پاکسان عمران خان

وزیر اعظم پاکسان عمران خان

پاکستان دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پانچ وکٹ سے ہارنے کے بعد ٹی 20ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ بے شک پاکستان کرکٹ ٹیم ورکٹ تو نہ جیت سکی مگر اس نے لوگوں کے دل جیت لیے ، ورلڈ کپ تو پاکستان نہیں آسکا مگر عالمی کرکٹ پاکستان آگئی اور یہ ورلڈ کپ سے بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنے رویے اور کھیل سے عالمی کرکٹ ماہرین کوبھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔

ٹی20ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہارنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم اور کپتان بابر اعظم کے نام پیغام دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کو حوصلہ دلاتے ہوئے کہا کہ میں بخوبی جانتا ہوں کہ بابر اعظم اور باقی کھلاڑی اس وقت کیسا محسوس کر رہے ہیں، مجھے بھی کرکٹ کے میدان میں ایسی ہی مایوسیوں کا سامنا کرنا پڑتا رہا۔

عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں نے جس معیار کی کرکٹ کھیلی اس پر آپ سب کو فخر ہونا چاہیے، میچز جیت کر بھی آپ نے عاجزی کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں آسٹریلیا ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کی۔

 ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں شائقین کرکٹ نے گرین شرٹس کا خوب حوصلہ بڑھایا، سیاستدانوں سمیت شوبز فنکاروں نے بھی میدان میں ٹیم کا حوصلہ بڑھایا۔

 شاہین شاہ آفریدی اچھی بالنگ نہ کرانے پرافسردہ ہیں


شاہین شاہ آفریدی اچھی بالنگ نہ کرانے پرافسردہ ہیں

ان شخصیات میں معروف اداکارہ مہوش حیات بھی  شامل ہیں  جو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی دوسرے ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں ٹیم کو سپورٹ کرتی نظر آئیں۔

آسٹریلیا سے شکست کے بعد مہوش حیات نے کھلاڑیوں کا نام پیغام دیا کہ ‘ کوئی بات نہیں تم جیتو ہارو ہمیں تم سے پیار ہیں’، لو پاکستان ٹیم ، ہم ہمیشہ تم سب کو سپورٹ کرتے رہیں گے۔

سیمی فائنل میں ہارنے کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم نے کئی عالمی ریکارڈ قائم کیےاور پرانے ریکارڈ توڑے، ان ریکارڈز کے مطابق محمد رضوان نے ایک سال کے دوران ٹی 20 میں ایک ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، انھوں نے ایک سال میں 90رنز کی اوسط سے 20 میچوں میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا۔ ایک سال میں سب سے زیادہ 10 نصف سینچریاں بنانے کا بھی ریکارڈ قائم کیا اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اوپننگ جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے سب سے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی کا بھی ریکارڈ اپنے نام کیا  ،  بابراعظم اور محمد رضوان  عالمی ریکارڈ  کے مطابق  آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں بابراعظم اور محمد رضوان سب س ے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی جوڑی نے رواں ایونٹ میں 411 رنز بنالیے۔

بابراعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے خلاف 152 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروایا۔

پاکستان کی اوپننگ جوڑی نے نیوزی لینڈ کے خلاف 28، افغانستان کے خلاف 12، نمیبیا کے خلاف 113 ، اسکاٹ لینڈ کے خلاف 35 جب کہ آسٹریلیا کے خلاف 71 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں بابراعظم اور محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں بابراعظم اور محمد رضوان سب سے زیادہ رنز بنانے والی جوڑی بن گئی

قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کہ محمد رضوان فائٹر کھلاڑی  ہیں

 انھوں نے نے انکشاف کیا کہ میچ سے دو دن قبل  رضوان  پھیپھڑوں سے منسلک عارضے کے باعث اسپتال میں تھے   ۔

بعد ازاں دوران بیٹنگ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی گیند بھی رضوان کو لگی، خوش قسمتی سے وہ ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود چہرے پر سوجن واضح رہی۔

 قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کہ محمد رضوان فائٹر کھلاڑی ہیں جب کہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کی اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی اورانھیں’’ہیرو‘‘ قرارد یا


قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کہ محمد رضوان فائٹر کھلاڑی ہیں جب کہ سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کی اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی اورانھیں’’ہیرو‘‘ قرارد یا

یاد رہے کہ سیمی فائنل سے قبل محمد رضوان اور شعیب ملک کو زکام اور ہلکا بخار بھی تھا،ڈاکٹرز نے انھیں میچ کیلیے فٹ قرار دیا جس کے بعد وہ ٹیم میں شامل ہوئے۔

سابق فا

نہیں تم جیتو ہارو ہمیں تم سے پیار ہیں’، لو پاکستان ٹیم ، ہم ہمیشہ آپ کو سپورٹ کرتے رہیں گے

تم جیتو یا ہارو ہمیں تم سے پیار ہے ہمیشہ تم کو سپورٹ کرتے رہیں گے

سٹ باؤلر شعیب اختر نے بھی ٹوئٹر پر محمد رضوان کے اسپتال میں داخل ہونے کی تصویر شیئر کی اور انہیں ’’ہیرو‘‘ قرارد یا۔

کرکٹرز کی بیگمات مخصوص انکلوژر میں بیٹھی ہیں

کرکٹرز کی بیگمات مخصوص انکلوژر میں بیٹھی ہیں

پاکستانی سپورٹرز اور شائقین اپنے ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لیے پرجوش نعرے لگا رہے ہیں

پاکستانی سپورٹرز اور شائقین اپنے ہیروز کی حوصلہ افزائی کے لیے پرجوش نعرے لگا رہے ہیں

پاکستانی سپورٹرز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ کے آخری لمحات میں امید وبیم کی تصویر بنے میچ دیکھ رہے ہیں

پاکستانی سپورٹرز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ کے آخری لمحات میں امید وبیم کی تصویر بنے میچ دیکھ رہے ہیں

Facebook Comments

POST A COMMENT.